وزیر اعظم سے ممتا بنرجی کی ملاقات - ریاست کی ترقی کے لئے مدد کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

وزیر اعظم سے ممتا بنرجی کی ملاقات - ریاست کی ترقی کے لئے مدد کا وعدہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو یہ تیقن دیا کہ مرکز، ریاست کی ترقی کے لئے امداد میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا، تاہم سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے مرکز کی جانب سے قرض معاف کرنے کی ان کی درخواست پر کوئی تیقن نہیں دیا ہے ۔ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ممتا بنرجی کی ان سے پہلی ملاقات ان کی پارٹی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اختلافات کے پس منظر میں ہوئی ہے ۔ ممتا بنرجی نے قرض کے بوجھ تلے دبی اپنی ریاست کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا مطالبہ کرتے ہوئے ابتداء میں مودی سے پارلیمنٹ ہاؤز میں ملاقات کی ۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد کے ساتھ ان سے دوبارہ ملاقات کی۔ چیف منسٹر مغربی بنگال جنہوں نے ایم این آر ای جی اے اور آئی سی ڈی ایس جیسی اسکیمات کے لئے فنڈس کے زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا کہ مودی نے آمدنی پیدا کرنے میں ریاست کی مالیاتی کارکردگی کی ستائش کی اور مالیاتی ڈسپلن برقرار رکھنے کاتیقن دیا ۔ ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے مقابل مغربی بنگال کا قرض سب سے زیادہ ہے ، تاہم انہوں نے مالیاتی ڈسپلن برقرار رکھنے ہماری کوششوں کی ستائش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مالی صورت حال بہتر ہوگی ۔ انہوں(وزیر اعظم)نے کہا کہ ہم مدد کرنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ مالی محاذ پر ملک کو بھی بحران کا سامنا ہے ، ہم دیکھیں گے کہ ہم ریاست کی مدد کس طرح کرسکتے ہیں ۔ بہر حال ٹی ایم سی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے مطابق جو اس وفد کا حصہ تھے، وزیر اعظم نے قرض کی معافی کے مسئلہ پر کوئی تیقن نہیں دیا ۔ ممتا بنرجی نے قرض کا مسئلہ اٹھایا جو ان کے مطابق سابق بائیں محاذ حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے ۔ بہر حال ممتا بنرجی نے کہا کہ آج ہماری پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ اس سے قبل میں نے بھی ان سے ملاقات کی ۔ ہم نے انہیں بنگال کی مالی صورت حال کے بارے میں بتایا۔ ہم2011ء میں بر سر اقتدار آئے اور یہ قرض اس سے پہلے لیا گیا تھا۔ ریزروبینک آف انڈیا سے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا گیا ہے ۔ یہ ہماری غلطی نہیں ہے ۔ یہ قرض ہم نے نہیں بلکہ سابق بائیں محاذ حکومت نے لیاہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ قرض کی وجہ سے بھاری سودا دا کرنا پڑا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ قرض کی وجہ سے بھارتی سودادا کرنا پڑ رہا ہے اور بنگال کی ترقی متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے قرض سے راحت دینے اور سود کی ادائیگی میں راحت دینے کا مطالبہ کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پورا پیسہ مرکز کو چلا جاتا ہے تو پھر ریاست میں ترقی کس طرح ہوگی اور غریبوں کو کس طرح فائدہ پہنچے گا۔

Mamata Banerjee meets Modi with a ‘long list’, PM assures all help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں