بنگلہ دیش کے یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

بنگلہ دیش کے یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بنگلہ دیش کے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکبا د دی اور کہا کہ یہ ملک ہمیشہ سے ہندوستان کا ایک اہم دوست رہا ہے ۔ مودی نے انگریزی کے ساتھ ساتھ بنگلہ زبان میں ٹوئٹر پیام میں کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد ۔ یہ ملک ہمیشہ سے ہندوستان کا ایک پائیدار اور اہم دوست رہا ہے ۔ بنگلہ دیش میں آج یوم آزادی منایاجارہا ہے ۔ 1971ء میں آج ہی کے دن بابائے قوم شیخ مجیب الرحمن نے اس ملک کی پاکستان سے آزادی کا اعلان کیا تھا جس کے فوری پاکستانی فوج نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔ ان کے اعلان کے سبب پاکستان سے علیحدگی کے لئے ایک گوریلا جنگ شرو ع ہوئی تھی ۔ آخر کار پاکستانی فوج کے ساتھ9ماہ طویل گوریلا جنگ کے بعد بنگلہ دیش کو دسمبر میں آزادی ملی تھی۔

Prime Minister Narendra Modi Greets Bangladesh on Independence Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں