مصر میں بے پردگی پر طالبہ کے بال کاٹنے والی ٹیچر کو سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

مصر میں بے پردگی پر طالبہ کے بال کاٹنے والی ٹیچر کو سزا

حجاب کے بغیر اسکول آنے پر ایک طالبہ کے بال کاٹنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والی ایک ٹیچر کو چار دن قید کی سزا دے کر قاہرہ کے جنوب میں واقع صوبہ الفیوم کے پراسیکیوٹرس مزید تحقیقات کاحکم دے دیا ہے ۔ طالبہ کے والدین کی شکایت پر مذکورہ ٹیچر کے ساتھ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو بھی معطل کردیا گیا ۔ متاثرہ کے والدین کے مطابق اسلامیات کی ٹیچر نے حجاب نہ پہننے کی پاداش میں طالبہ کو پہلے تو مارا اورپھر اس کے بالوں کو کاٹ دیا ۔ یہ اطلاع العربیہ آنے لائن نے دی ہے ۔ اس سے پہلے بھی2012ء میں ایک مصری عدالت نے دو لڑکیوں کے بال کاٹنے پر ایک معلمہ کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔ تازہ واقعہ کی متاثر طالبہ کی والدہ کے مطابق وہ اس واقعہ کے بعد سے انتہائی نفسیاتی حالت میں ہے۔ کیونکہ ٹیچر نے یہ حرکت دوسرے طلبہ کے سامنے کیا جو اس وقت قہقہے لگا رہے تھے ۔ مصری وزارت تعلیم کے مطابق اسکولوں میں حجاب پہننالازمی نہیں ہے ۔ مصری صدر نے بار بار ملک میں مذہبی انقلاب کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ اسلامی شدت پسندی کا مقابلہ کیاجاسکے ۔

Egypt teacher suspended for cutting non-veiled student's hair

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں