آیوروید میں ایچ آئی وی اور ٹی بی کا موثر علاج موجود - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-15

آیوروید میں ایچ آئی وی اور ٹی بی کا موثر علاج موجود - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

آیوروید ا سے متعلق غیر مصدقہ طریقہ علاج کے نظریہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے صدرج مہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ ملک میں صدیوں قدیم اس نظام علاج کے ذریعہ زمانہ قدیم میں ایچ آئی ڈی (ایڈز)اور ٹی بی جیسی مماثل بیماریوں کا کامیاب علاج کیاجاتا تھااور اب وقت آچکا ہے کہ اس طریقہ علاج کو فروغ دیاجاکر مقبول عام بنایاجائے ۔ آل اندیا آیورویدک کانگریس کے58ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ عرصہ دراز سے آیوروید کو غیر مصدقہ طریقہ علاج تصورکیاجاکر مسترد کیا جاتا رہا تاہم ان کی یہ خواہش ہے کہ آیوروید ک ادویات کی مناسب وموثر تشہیر کی جاکر اس کی کھوئی ہوئی مقبولیت دوبارہ بحال کی جائے ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ وہ اس بات کے متمنی ہیں کہ ہماری موبائل کلینکس ہندوستان کے چپہ چپہ میں آیورویدک علاج اور دوائیاں فراہم کریں ۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہمارے اس صدیوں قدیم علم کو فروغ دیں اس کے لئے انہیں چاہئے کہ آیورویدا کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اسے مقبول عام بنائیں ۔ صدر جمہوریہ نے آیورویدا طریقہ علاج کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بات ثابت ہے کہ قدیم زمانہ میںآیور وید اور سدھا طریقہ علاج کے ذریعہ ان پیچیدہ اور مہلک بیماریوں کا کامیاب علاج کیاجاتا ہے جنہیں دو ر حاضر میں ہم ایچ آئی وی اور ٹی بی کے نام سے جانتے ہیں ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ اگر آیورویدا علاج و معالجہ کی صحیح ڈھنگ سے ریسرچ کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے بہت ہی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے اور لاکھوں اور کروڑوں افراد کو فائدہ حاصل ہوسکے گا ، جو طبی میدان میں ایک انقلاب برپا کرے گا۔

سیول سرونٹس میں عوامی خدمت کا جذبہ ضروری : صدر جمہوریہ
دریں اثنا نئی دہلی سے آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا ہے کہ سیول سرونٹس میں صحیح اقدار ہونا چاہئے جن میں عوامی خدمت کا جذبہ اور ہندوستانی دستور کے نظریات اور فلسفہ کا پابند رہنا بھی شامل ہے ۔ راشٹر پتی بھون میں انڈین ریونییو سرویس کے182پروبیشنری آفیسرس کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے جن میں بھوٹان سے تعلق رکھنے والے دو عہدیدار بھی شامل تھے ، صدر جمہوریہ نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے خیالات، تصورات اور نظریات کو ملک کی خدمت کے لئے استعمال کریں ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک میں اعلیٰ سیول سرویسس خدمات رول ماڈل ہونا چاہئے۔ نوجوان و ذہین عہدیداروں کو ان پر ظاہر کئے گئے بھروسے اور اعتماد پر پورا ترنا چاہئے ۔ عوامی خدمت گاروں کا معیار کسی بھی حکمرانی نظام کے لئے اہم ہوا کرتا ہے ۔ بہتر عوامی پالیسی لازمی ہے لیکن اس پر عمل آوری مزید اہم ہے ۔ پرنب مکرجی نے1970ء کے اوائل سے لے کر2012تک اس محکمہ سے اپنی طویل وابستگی کی یاد تازہ کی اور بحیثیت ادارہ اس کی ترقی اور اس میں آنے والی تبدیلیوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا ادارہ ہے جو ٹیکس خدمات کا بہتر معیار فراہم کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کا خیال کرتا ہے ۔

Ayurveda known to have cured HIV, TB: President Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں