آسام میں کے پی ایل ٹی دہشت گردوں کی تمام قیادت گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

آسام میں کے پی ایل ٹی دہشت گردوں کی تمام قیادت گرفتار

گوہاٹی
پی ٹی آئی
آسام کے مغربی کربی علاقہ میں پولیس اور افواج مشترکہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ اس کارروائی کے دوران کربی پیپلز لبریشن ٹائیکرس(کے پی ایل ٹی) کی تمام قیادت کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آسام پولیس کے ساتھ فوج کی ریڈہارن ڈویژن نے انجام دی ۔ اس طرح اس ہلاکت خیز دہشت گرد تنظیم کے تمامبڑے ارکان گرفتار ہوگئے ۔ پہلے گرفتار شدگان میں تنظیم کا خود ساختہ فینانس سکریٹری اور آڈیٹر کے ساتھ کیڈر کے3دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی اطلاع پر جنگلاتی علاقہ تاپٹ میں دہشت گردوں کے بڑے خفیہ ٹھکانہ کا پتہ چلا ۔ یہاں فوج نے تنظیم کے7قائدین کو گرفتار کرلیا جن میں کمانڈر ان چیف، ڈپٹی چیف اور ایریا کمانڈرس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ وہاں سے ہتھیاروں اور دھماکو اشیاء کی بھاری مقدار بھی ضبط کی گئی ۔ فوج نے علاقہ کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے دیگر5دہشت گردوں کی فائرنگ اور مختصر لڑائی کے بعد گرفتار کرلیا ۔ آج گرفتار ہونے والوں میں تنظیم کے سخت گیر شدت پسند بھی شامل ہیں جو ابھی تک روپوش تھے ۔ اس طرح گزشتہ 3دن کے اندر کے پی ایل ٹی کے15بڑے قائدین و اعلیٰ کمانڈرس گرفتار ہوگئے ۔ فوج نے شمالی مشرقی علاقہ میں کی گئی اس کارروائی کو انتہائی کامیاب مخالف دہشت گرد آپریشن قرار دیا۔

Entire top leadership of KPLT insurgent group arrested: Army

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں