ورلڈ کپ 2015 کی پہلی سنچری آسٹریلیا اور پہلا ہیٹ ٹرک انگلینڈ کے نام
ملبورن
(یو این آئی)
ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میاچ میں آ سٹریلیا نیا ج انگلینڈ کے خلاف 343رن کا قابل دفاع اسکور کھڑا کیا ۔پہلے دن کے میاچ میں دو ریکارڈ بھی بنے ۔ اسٹریلیا کی طرف سے ورلڈ کپ کی پہلی سنچری تو انگلینڈ کی جانب سے پہلا ہیٹ ٹرک۔ ٹاس جیت کرانگلینڈ نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ دوسری طرف اوپننگ بیاٹسمن ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 57 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کردی۔ وارنرنے 22رن بنا کر ا ؤٹ ہوئے تو اگلے ہی گیند پر شین واٹس بغیر کوئی رن بنائے براڈ کی دوسری وکٹ بن گئے۔ اسکور میں13رن کے اضافے سے آسٹریلیا کو اس وقت بڑا دھکا لگا جب ان فارم اسٹیون اسمتھ محض 5 رن کے ذاتی اسکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ آرون فِنچ اور جارج بیلی نے 146 رنوں کی شراکت کے ساتھ بہر حال آسٹریلیا کے بڑے اسکور بنانے کی امیدوں کو برقرار رکھا، فنچ135رنز کی خوبصورت اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ بیلی نے55رن بنائے۔ اختتامی اوورمیں میکسویل اور براڈ ہیڈن کی جارحانہ بیاٹنگ سے تقویت پاتے ہوئے آسٹریلیا نے 342 رن کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔میکس ویل نے66اور ہیڈن نے31رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ5 وکٹیں حاصل کیں۔
یونس خا ن کا بیاٹ رن اگلے گا:وقار یونس کو امید
ایڈیلیڈ
(یو این آئی)
روایتی حریف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس اتوار کو کھیلے جانے والے افتتاحی میاچ میں ٹیم کے سب سے زیادہ سینئر اورتجربہ کار بیاٹسمن یونس خان کو اتارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے پاکستان سے نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کی پرواز بھرنے کے بعد سے اب تک یونس خان نے کل 5 اننگز کھیلی ہیں جن میں بالترتیب1،7،11، 25 اور 19 رنز بنا پائے ہیں۔ اس کے باوجود ہیڈ کوچ وقار یونس پرامید ہیں کہ ورلڈ کپ میں یونس خان کا بلا رنز اگلے گا۔ وقار یونس نے یونس خا ن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹیں دشوار ہیں، ابتداء میں بیاٹسمنوں کو یہاں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن یونس تجربہ کار ہیں، ہمیں ان کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد ہی فارم میں واپس آجائیں گے۔ یونس خان کو کھلانے کی صورت میں پاکستان کو اپنے دو باصلاحیت بیاٹسمنوں عمر اکمل یا صہیب مقصود میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانا ہوگا۔ یونس کی حالیہ وارم اپ مقابلوں میں ناکامی کے بعد انہی دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا تھا اس لیے یونس کی موجودگی پاکستان کو کم از کم ایک اچھے بیاٹسمن سے محروم کرسکتی ہے۔ یہ پاکستان ٹیم انتظامیہ کے لیے بہت مشکل فیصلہ ہوگا کیونکہ یونس تین ورلڈ کپ میں شرکت کر چکے ہیں اور ان میں صرف دو بار نصف سنچری بنائی ہے۔ وقار یونس کے بیان سے بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ یونس خان ہندوستان کے خلاف اس اہم مقابلے میں شرکت کریں گے۔ واقعی اگر ایسا ہوتا ہے تو یونس خان کو ہندوستان کے خلاف اپنی ماضی کی کارکردگی کو دہرانا ہوگا ورنہ وقار یونس کا بھی ان پر اعتماد متزلزل ہوجائے گا۔
جنوبی افریقہ کے پاس اس بار ورلڈ کپ کاخطاب حاصل کرنے کابہترین موقع
سڈنی
(یو این آئی)
ورلڈ کپ میں اس مرتبہ پھر جنوبی افریقہ فیورٹ ہے لیکن کیا وہ جیتی ہوئی بازی ہارنے کی عادت سے چھٹکارہ پائے گا؟ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہی کہا جا رہاہے کہ یہ داغ مٹانے کا جنوبی افریقہ کے پاس بہترین موقع ہے۔ 1992ء،1999ء اور 2007ء میں سیمی فائنل اور1996ء اور 2011ء میں کوارٹر فائنل کی صورت میں پہلے ہی ناک آؤٹ مقابلے میں باہر ہونے والا جنوبی افریقہ ہمیشہ مضبوط امیدوار ہوتا ہے، بس کبھی قسمت، کبھی اس کی اپنی حرکت اسے باہر کردیتی ہے۔ اس وقت دنیا کے بہترین بیاٹسمن ، بولر اور فیلڈر جنوبی افریقہ کے پاس ہیں، اگر قسمت نے بھی ساتھ دیا تو شاید اس بار پروٹیز تاریخ کا دھارا پلٹنے میں کامیاب ہوجائیں۔ طاقت: جنوبی افریقہ کھیل کے تمام ہی شعبوں میں ایک مکمل دستہ رکھتا ہے لیکن بالخصوص اُن کی بیاٹنگ اُنہیں دوسری ٹیموں سے ممتاز کررہی ہے۔ ابراہم ڈیولیئرز، ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، فاف ڈوپلیسیس اور ڈیوڈ ملر کی موجودگی کے سبب ان کے پاس ایسی بیاٹنگ لائن ہے جس پر دیگر تمام بیاٹنگ لائنیں قربان کی جا سکتی ہیں۔ ڈیولیئرز اور آملہ کی ایک روزہ اوسط50سے اوپر ہے۔ ہاشم آملہ نے حال ہی میں سب سے کم اننگز میں 5 ہزار ونڈے رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ ڈیولیئرز نے صرف31گیندوں پر سنچری مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ باقی تینوں کی کارکردگی کا موازنہ بھی دنیا کے بہترین بیاٹسمنوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ بولنگ کے شعبے میں ڈیل اسٹین، مورنے مورکل اور عمران طاہر نے جنوبی افریقہ کا نام بلند رکھا ہوا ہے۔ اسٹین اور طاہر میاچ کی کشیدہ صورتِ حال میں وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں جبکہ باؤنس والی پچوں پر مورکل بہت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔اگر اس پورے منظرنامے میں ویرنن فلینڈر کی سیم بولنگ اور کائل ایبٹ کی آخری اوورز میں بولنگ کی خصوصیت کو بھی شامل کر لیا جائے تو جنوبی افریقہ کی بولنگ میں بہت وزن نظر آتا ہے۔ کمزوری:جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی کمزوری تو یہ ہے کہ وہ اعصاب شکن مقابلوں کو بخوبی اختتام تک نہیں پہنچا پاتے اور ایسے مواقع پر عموماً انہیں شکست ہی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ عالمی کپ1996ء میں تمام گروپ مقابلے جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل جیسے اہم مقابلے میں وہ ویسٹ انڈیز سے شکست کھا گئے، جو چند مقابلے پہلے ہی کینیا سے ہارا تھا۔1999ء میں سیمی فائنل میں اسکور برابر کرنے کے باوجود ان سے آخری رن نہ بن سکا اور مقابلہ ٹائی ہوگیا اور جنوبی افریقہ فائنل کھیلنے سے محروم رہ گیا۔2007ء میں آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل اور 2011ء میں نیوزی لینڈ جیسے کمزور حریف کے ہاتھوں کوارٹر فائنل ہارے۔ ورلڈ کپ کے علاوہ دیگر بڑے ٹورنامنٹس میں بھی تقریباً یہی داستان دہرائی جاتی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ جنوبی افریقہ میں دباؤ جھیلنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔ خاص کھلاڑی:اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں ہیں کہ کپتان ڈی ولیئرز ٹیم کے سب سے خاص کھلاڑی ہیں۔ اگر محدود اوورز کی کرکٹ کی بات کی جائے تو بے شک وہ اس وقت دنیا کے بہترین بیاٹسمن ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں 31 گیندوں پر پر تیز ترین سنچری ان کی قہر انگیز بیاٹنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے پورے کیریئر میں صرف ورلڈ کپ ہی ایسی چیز ہے جس سے ڈیولیئرز تاحال محروم ہیں، اور اس کے بغیر ان کا کیریئر ادھورا بھی معلوم ہوتا ہے۔ اس بار ڈیولیئرز کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر اس ادھورے پن کو دور کریں اور اس مقصد کے حصول کے لیے خود ان کی کارکردگی بھی بہت اہم ہوگی۔چھپا رستم:عالمی کپ 2011ء سے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران طاہر نے پہلے ہی مقابلے میں 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستانی نژاد عمران طاہر ایک جارحانہ بولر ہیں، اور ان جیسے لیگ اسپنر کی موجودگی کسی بھی کپتان کا خواب ہوتی ہے۔وہ ایک روزہ کرکٹ میں اب تک صرف 20 کے اوسط کے ساتھ 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ورلڈ کپ میں وہ کوئی ایسی کارکردگی دکھا سکتے ہیں جو جنوبی افریقہ کے لیے بہت اہم ہو۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی کارکردگی: ہندوستان ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، آئرلینڈ اور ہالینڈ کو ہرا کر جنوبی افریقہ گروپ بی میں سرِ فہرست تھا۔ ان کی واحد ناکامی انگلینڈ کے خلاف تھی جہاں وہ 172 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوئے۔ بہرحال، کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ نیوزی لینڈ جیسے کمزور حریف سے تھا لیکن وہاں انہوں نے چوکر کے تاثر کو برقرار رکھا اور 222 رنو ں کے تعاقب میں172رنزپر ہی ڈھیر ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ108رنز پر جنوبی افریقہ کے صرف دو ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ دستہ: ابراہم ڈیولیئرز(کپتان)، ہاشم آملہ، کائل ایبٹ، فرحان بہارالدین، کوئنٹن ڈی کوک(وکٹ کیپر)، جے پی ڈومنی، فافڈو پلیسس، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، وین پارنیل، آرون فانگیسو، ویرنن فلینڈر، ریلی روسو اور ڈیل اسٹین۔
ورلڈ کپ 2015 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے اسٹیون فن انگلینڈ کے پہلے بولر
ملبورن
(یو این آئی)
آسٹریلیا کے تاریخی میدان ملبورن میں عالمی کپ 2015ء کا پہلے مقابلے میں روایتی حریف انگلینڈ کے بولرس کی بولنگ اور فیلڈنگ ویسے تو مایوس کن رہی لیکن آخری اوور کی آخری تین گیندوں پر اسٹیون فن نے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بالر کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ فن نے آخری تین گیندوں پر بریڈ ہیڈن، گلین میکسویل اور مچل جانسن کو آؤٹ کیا اور یوں ورلڈ کپ کی تاریخ کے آٹھویں بولر بنے، جنہیں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل ہے۔ ہیڈن تھرڈ مین پر، میکسویل لانگ آف پر جبکہ مچل جانسن مڈ آف پر کیاچ دے کر فن کو اپنی وکٹیں دے گئے۔ ویسے آسٹریلیا کے بیاٹسمنوں کے سامنے انگلش بولرز بھیگی بلی بنے رہے۔ اسٹیون فن نے گو کہ5وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے لیے 71 رنز دیے جو ایک روزہ کرکٹ کی مہنگی ترین 5 وکٹوں کی کارکردگی ہے۔ اگر ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی تاریخ دیکھی جائے تو ہندوستان کے چیتن شرما وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے1987ء کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ آخری بار یہ کارنامہ 2011ء میں لست ملنگا نے کینیا کے خلاف انجام دیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح تیار نہیں:شاہد آفریدی
ایڈیلیڈ14فروری(یو این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریاں سو فیصد نہیں ہیں لیکن ہندوستان کے خلاف میاچ کے لیے کھلاڑیوں کو تیار ہونا ہی ہو گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں دوسری ٹیمیں موقع نہیں دیتیں اس لیے ٹیم کی کمزوریوں کو جلد از جلد دور کیا جانا ضروری ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاری کے بارے میں انھوں نے کہا کہ دو وارم اپ میاچ تھے وہ دونوں ہم جیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب آپ اتنا بڑا ایونٹ کھیلنے آتے ہیں اور ورلڈ کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کمزوریوں کو جلد از جلد ختم کر لیا جائے تو اسی کی کوشش ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس ٹورنمنٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہماری تیاریاں سو فیصد ہیں، ہاں اس کے قریب ہیں لیکن یہ ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے آپ کی تیاری سو فیصد ہونی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کل کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے اور دوسری ٹیمیں موقع نہیں دیتیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ چاہے وہ بیاٹنگ ہو بولنگ ہو یا فیلڈنگ ہمیں جلد از جلد کور کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین سے چار برس میں پاکستانی بولنگ میں اہم کردار اسپنرز کا ہی رہا ہے اور اب سعید اجمل اور محمد حفیظ جیسے دو اہم اسپنرز کے نہ ہونے سے کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے۔سعید اجمل، محمد حفیظ اور میں، ہم تینوں نے ہی کارکردگی دکھائی۔ فاسٹ بولرز میں انجریز کافی آگئیں تو اس وقت فاسٹ اور اسپن بولرز کو کافی محنت کرنی پڑے گی۔ہندوستان اور پاکستان کے میاچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے تجربہ کار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت بڑا میاچ ہے اور اگر ٹیم تیار نہیں ہے تو اسے تیار ہونا پڑے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہمیشہ ایسا ہوا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے میاچ سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں، دیکھنا پسند کرتے ہیں جو کرکٹ نہیں بھی دیکھتا وہ بھی دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان کے خلاف میاچ میں سو فیصد کارکردگی دکھائے گی۔ ساتھیوں کو پتا ہے کہ کتنا خاص میاچ ہے اور میں انفرادی طور پر اور ٹیم کے ساتھ کوشش کروں گا کہ جتنا ہم اس میاچ میں لطف لے کر کھیلیں اتنا ہی اچھا ہو گا۔ انھوں نے ٹورنمنٹ جیتنے کے لیے کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا اور کہا کہ ساری ٹیمیں تیاریاں کر کے آتی ہیں اور کسی بھی ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان میں ہند۔پاک مقابلے کی ٹیلی کاسٹ کیلئے بڑے پیمانے پر تیاری
اسلام آباد
(یو این آئی)
دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ 2015ء اتوار کو روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہو گا جس کے لیے جڑواں شہروں میں بڑی اسکرینیں لگا کر میدان سجا دیئے گئے جبکہ بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی خصوصی انتظامات کے ساتھ بریک فاسٹ پر خصوصی پیکیج دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد ورلڈ کپ2015ء کے سب سے بڑے میاچ جس میں روایتی حریف ہند پاک مقابلہ اتوار کو آسٹریلیا کے تاریخی گراؤنڈ اوول میں صبح نو بجے شروع ہو گا جس کے لیے راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ، صدر، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، راجہ بازار، کینٹ سمیت دیگر علاقوں میں بڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں۔ جبکہ راولپنڈی کے بعض سینما گھروں میں بھی کرکٹ میاچ بذریعہ پروجیکٹر دکھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام چھوڑے بڑے ہوٹلوں میں کرکٹ میاچ دکھانے کے خصوصی انتظامات اپنے عروج پر ہیں اور پاکستان انڈیا کے میاچ کو تاریخی بنانے کے لیے بڑی مارکیٹ سمیت تمام پبلک ایریا پر بڑی اسکرینس آویزاں کر دی گئی ہیں۔
ورلڈکپ کے ہندپاک مقابلے میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ایڈیلیڈ
(یو این آئی)
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میاچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی امیدکی جارہی ہے جہاں ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف کبھی نہ ہارنے کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم پریکٹس میاچس میں مسلسل جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے اترے گی۔ دفاعی چمپئن ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان کے درمیان اتوار کویہاں ورلڈکپ کے مقابلے میں ایسا سمجھاجارہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست جدوجہد اور جذبات کاایسا طوفان اٹھے گا کہ پوری دنیا کی سانس تھم جائے گی۔ پاکستان کو ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے پانچوں مقابلے میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میاچ میں دونوں ٹیموں کو ہی نفسیاتی برتری حاصل ہے، جہاں ہندوستان مسلسل جیت حاصل کرتی رہی ہے لیکنآسٹریلیا کے اپنے حالیہ دورے میں اس کی کارکردگی نہایت ناقص رہی ہے، دوسری جانب پاکستان نے اپنے دونوں پریکٹس میاچس میں شاندار جیت درج کی ہے۔ بولنگ کے شعبہ میں بھونیشور کمار ، محمد شمی، اکشر پٹیل اور امیش یادو کے ساتھ ساتھ تجربہ کار روی چندرن اشون میاچ کا رخ بدلنے کے اہل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے پاس خطرناک فاسٹ بولر محمد عرفان ہیں جن کا مقابلہ کرنیکیلئے ہندوستانی بیاٹسمنوں کو اسٹول پرچڑھ کر بولنگ کے ذریعہ پریکٹس کرائی گئی، محمد عرفان نے بنگلہ دیش کے خلاف 8 وکٹ حاصل کئے تھے۔ انکے علاوہ ا ل راؤنڈر شاہد ا فریدی، یاسرشاہ، وہاب ریاض اور سہیل خان موجود ہیں جبکہ بیاٹسمنوں کے شعبہ میں احمد شہزاد، یونس خان، صہیب مقصود اور کپتان مصباح الحق رن بنانے میں ماہر ہیں۔
آ سٹریلیا نے انگلینڈ کو 111 رن سے ہرایا
ملبورن
(یو این آئی)
ارون فنچ (135)کی بہترین سنچری اور فاسٹ بولر مچل مارش(33 رن پر 5 وکٹ)کی کیریر بیسٹ گیندبازی کی بدولت ورلڈ کپ میزبان آسٹریلیانے روایتی حریف انگلینڈ کو گروپ اے میاچ میں 111 رن سے شکست دے کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کردیئے ہیں۔ آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 90 ہزار گھریلو شائقین کی حوصلہ افزائی میں 9 وکٹ پر 342 کا رن کا ہمالیائی اسکورکیا ۔ اس کے جواب میں انگلش ٹیم 41.5 اوور میں231رن پر ا ؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے میاچ کے کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں سلامی بلے باز ا رون فنچ نے 135 رن بنائے وہیں مچل مارش نے اپنے کیریر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے33رن پر 5 وکٹ حاصل کئے۔حالانکہ اس سے قبل انگلینڈ کے اسٹیون فن نے آ سٹریلیا کی اننگ کے آ خری اوور کی 3 گیندو ں پر 3 وکٹ حاصل کرکے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے انگلینڈکے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمس ٹیلرنے ناٹ آؤٹ98رن کی شاندار اننگ کھیلی، اوپننگ بیاٹسمن ایان بیل نے 36 اور کرس ووکس نے 37 رن بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی جیت کیلئے 343 رن کے تعاقب میں انگلینڈ کے 6 سرفہرست بیاٹسمن 92رن کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اسکے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی جدوجہد کرتے نظر آئے۔ٹیلرنے90گیندوں میں 11 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 98 رن بناکر ہار کے فرق کو کچھ کم کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش کے علاوہ مچل اسٹارک اور مچل جانسن کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ انگلینڈ کی اننگ ختم ہونے پر میدان پر ڈرامہ ہوا، انگلینڈ کے42ویں کی پانچویں گیندپر جوش ہیزل ووڈ نے ٹیلر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جس پرٹیلرنیفورا ریفرل مانگ لیا۔ ریفرل کے بعدامپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیوکا اپنا فیصلہ تبدیل کردیا، لیکن اسی وقت پرلیگ امپائر کمار دھرم سینا نے رن ا ؤٹ کیلئے تیسرے امپائر کو اشارہ کردیا۔ دراصل میکس ویل کا زبردست تھرو اسٹمپ سے ٹکراگیا تھا اور اس وقت جیمس اینڈرسن کیریز سے باہر تھے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے آرون فنچ نے پہلے ہی اوور میں ملنے والے جیون دان کے بعد طوفانی بیاٹنگ کی۔ان کے علاوہ کپتان جارج بیلی نے 55 اور گلین میکس ویل نے 66 رن بنائے۔ فنچ نے128گیندوں میں 12 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
اروندکجریوال کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے نئی خواہشات
نئی دہلی
(یو این ا ئی)
دہلی کے نئے وزیر اعلی اروندکجریوال نے ہفتہ کو رام لیلا میدان میں اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد ورلڈ کپ لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ حلف برداری تقریب کے دوران اروند کجریوال نے کہا کہ پورے ملک کی دعائیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہندوستانی ٹیم اس بار پھرورلڈ کپ ٹروفی اپنے ساتھ لائے۔ دفاعی چمپئن ہندوستان نے دو مرتبہ ورلڈ کپ خطاب جیتا ہے۔
پاکستان کے خلا ف اچھی رہے گی ہماری کارکردگی:دھونی
کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو رکھیں:مصباح الحق
ایڈیلیڈ
(یو این آئی)
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میاچ سے قبل کہاہے کہ یہ میاچ ٹیم کی کارکردگی کی سطح کو بلندکرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کیکپتان مصباح الحق نے ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ اس اہم ترین میاچ کیلئے اپنے جذبات پر قابورکھیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی نے کہاکہ پاکستان کیخلاف بلاشبہ یہ میاچ ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا کیونکہ یہ میاچ دیکھنے کیلئے ہندوستان سے بڑی تعداد میں شائقین یہاں آرہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ ان کی ٹیم بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ میاچ کے لئے تیاریوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ابھی تک سب کچھ منصوبے کے تحت ہے۔ دھونی نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف 5-0 کے ریکارڈ کے بارے میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ صرف دباؤبنانے کیلئے ہوتا ہے۔ وہ اعدادوشمار پربہت زیادہ یقین نہیں کرتے۔ دوسری جانب پاکستان کیکپتان مصباح الحق نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اگر ورلڈکپ میں اپنے خلاف ہندوستان کی مسلسل فتوحات کے سلسلہ کو روکنا ہے توپاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے جذبات کو قابورکھنا ہوگا۔ 40 سالہ مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے لئے یہی مناسب ہوگا کہ ہم میاچ اور کرکٹ کا بھرپور لطف لیں اور میاچ سے متعلق دباؤنے لیں۔ اپنے کیریر کا آخری ونڈے ٹورنمنٹ کھیلنے والے مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو صرف میدان کے اندر فکر کرنی چاہئے ۔ انہیں میدان سے باہر کیا ہورہا ہے اس پر فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
Cricket World Cup 2015: New Zealand beat Sri Lanka in opener
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں