پی ٹی آئی
ہندوستان کا پہلا دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے آج کہا ہے کہ دونوں ملک پس پردہ صیانتی تعلقات رکھتے ہیں۔ انہوں نے دفاع کے شعبہ میں ٹکنالوجی اور مہرات کے تبادلہ کی پیشکش کی۔ یالون نے جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اپنے دورے کو تاریخی بتایا اور کہا کہ ہند۔ اسرائیل تعاون میں آسمان کی بلندیوں کو چھوا جاسکتا ہے ۔ ہندوستان، اسرائیل کے فوجی سامان کا سب سے بڑا خریدار ہے ۔1992ء میں مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد ہندوستان میں کسی اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات کسی تیسرے ملک سے بالکل الگ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہندستان ایک دن مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول میں پُل کا کام کرے گا جسے طویل عرصہ سے’’ کہنہ‘‘ سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے ۔ آبزرورریسرچ فاؤنڈیشن میں چھٹا سالانہ آر کے مشرا میموریل لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طرح سے یہ ایک تاریخی دورہ ہے ۔ کیوں کہ ہم سیکوریٹی کے اعتبار سے پس پردہ تعلقات رکھتے تھے ۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ہم کئی مماثلتیں رکھتے ہیں ۔ یالون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو میک ان انڈیا پہل کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ اسرائیل ہندوستان کے ساتھ لچکدار رویہ رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک بہت چھوٹا ملک لیکن وہ ہندوستان کے ساتھ مشترکہ مفاد کے بشمول کئی باتیں مشترک رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکوریٹی کے معاملہ میں پس پردہ تعاون کرنے کا راستہ تلاش کیا ہے ۔ ہم کئی شعبوں میں تعاون کرتے ہیں۔
'Behind the Scenes' Security Relationship with India: Israel
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں