انجلینا جولی - دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ خاتون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-03

انجلینا جولی - دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ خاتون

Angelina-Jolie
لاس اینجلس
آئی اے این ایس
اداکارہ و ہدایت کار انجلینا جولی، دنیا کی سب سے پسندیدہ خاتون قرار پائی ہیں ۔ اس معاملے میں انہوں نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ، ہلاری کلنٹن ،ملکہ الیزبیتھ دوم اوریہاں تک کہ ہندستان کی کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ25ہزار افراد پر مبنی اس نئے پول کے مطابق چھ بچوں کی ماں اور اقوام متحدہ کی خصوصی قاصد، بین الاقوامی سطح پر زیادہ لائق احترام شخصیت ہیں ۔ تاہم انٹر نیٹ کی مارکٹ ریسرچ فرم یوگوو نے پایا کہ برطانویوں نے قومی سطح پر ملکہ الیزبیتھ دوم کو سر فہرست قرار دیا اور اداکارہ جوڑی ڈینچ کو دوسرے مقام پر دھکیل دیا ۔39سالہ جولی کی ہدایت میں بنی آخری فلم جسے ناقدین نے کافی پسند کیا ۔’’ان بروکن‘‘ ہے جو جنگ عظیم دوم سے متعلق ہے ۔2001ء کے بعد سے جولی دنیا بھر کے جنگ زدہ علاقوں کا مسلسل دورہ کررہی ہیں۔ اس سروے میں دوسرے مقام پر طالبان کی فائرنگ کے بعد زندہ بچنے والی اور امسال کی نول انعام یافتہ 17 سالہ ملالہ یوسف زئی ہے۔ سروے میں تیسرا مقام امریکہ کی سابق وزیر خارجہ کلنٹن کو ملا۔ یہ پول23ممالک میں کیا گیا لیکن ہر ملک کے نتائج مختلف تھے ۔

Angelina Jolie is most admired woman in the world - Daily Mail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں