شمالی کشمیر میں انکاؤنٹر - 2 عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

شمالی کشمیر میں انکاؤنٹر - 2 عسکریت پسند ہلاک

سری نگر
پی ٹی آئی؍ یو این آئی
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان آج ہوئی ایک جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے ٹھڈ گنڈگاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور فوج نے مذکورہ گاؤں میں آج صبح مشترکہ تلاشی کارروائی شروع کی ۔ تاہم جب سیکوریٹی فورسس گاؤں کے ایک مخصوص علاقہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو ایک مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسس پر آٹو میٹک ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی ۔ اس کے بعد قریبی سیکوریٹی فورسس کے کیمپوں سے مزید فوجی طلب کئے گئے ۔ جنہوں نے گاؤں کو چاروں طرف سے گھیر ے میں لے لیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ عسکریت پسندوں کو خود سپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا تھا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے سیکوریٹی فورسس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، بعد میں مکان میں چھپے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اور مکان بھی تباہ کردیا گیا۔

2 militants killed in Kashmir encounter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں