گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اردو اخبار کی ایڈیٹر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-30

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اردو اخبار کی ایڈیٹر گرفتار

تھانے
پی ٹی آئی
مقامی اردو روزنامہ کے ایک ایڈیٹر کو فرانس کے ہفتہ وار چارلی ہیبڈو کی جانب سے شائع کردہ اہانت آمیز خاکوں کی اشاعت کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اودھ نامہ ، نامی اخبار کی ایڈیٹر شیرین دلوائی کو کل گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے پر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی ۔ انہیں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبرا کے سینئر انسپکٹر ایس ایم منڈے نے بتایا کہ جس دن پیرس میں دہشت گردوں کے حملہ کے بعد چارلی ہبڈو نے دوبارہ کارٹون شائع کیے اس اخبار میں بھی خاکے جاری کئے گئے ۔ نصرت علی نامی ایک شخص نے ممبرا پولیس میں اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی اور ایڈیٹر پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا چنانچہ تحقیقات کے بعد شیریں دلوائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔

Editor arrested after Urdu newspaper reproduces Charlie Hebdo caricature

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں