تمل گروپ نے سلمان خان کے خلاف مظاہرہ کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-05

تمل گروپ نے سلمان خان کے خلاف مظاہرہ کیا

ممبئی
ایجنسی
سری لنکا کے صدر مہندا راج پکشے کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان تملوں کے نشانے پر ہیں۔ ممبئی میں ان کے گھر کے باہر تامل مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سلمان کو تملوں کی ذرا بھی فکر نہیں ہے ۔ لہذا، وہ انہیں اپنے دلوں سے مٹا رہے ہیں ۔ ان کے مطابق سلمان کو سری لنکا نہیں جانا چاہئے ۔ مظاہرین اس بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ جب تک وہ معافی نہیں مانگتے ، ان کا مظاہرہ جاری رہے گا ۔ اس درمیان ان کے گھر کے باہر سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے ۔ سری لنکا میں اندنو صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم چل رہی ہے ۔ سری لنکا میں صدر کے عہدے کے لئے آٹھ جنوری کو انتخابات ہونا ہے ۔ سلمان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں راج پکشے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا ۔ اس دوران انہوں نے مفت میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا تھا ۔ سلمان خان اپنی فلم’کک‘کی ہیروئن جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ جو سری لنکا کی رہنے والی ہیں، گئے تھے ۔ سری لنکا کے صدر مہندارا ج پکشے کے بیٹے نمن، جو جیکلین کے دوست ہیں ، نے سلمان کی بہن ارپتا کی شادی میں ممبئی آئے تھے اور سلمان کو انتخابی مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی ۔ اب سلمان خان کے خلاف احتجاج ان کے گھر تک پہنچ چکا ہے ۔ یہاں کئی مظاہرین ان مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ راجپکشے کریمنل ہے۔ ایسے امیدوار کی تشہیر کریمنل ہے ۔ ایسے امیدوار کی تشہیر سلمان کیسے کرسکتے ہیں۔ اس احتجاج کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سب سلمان کے فین ہیں اور سلمان نے راجپکشے کی حمایت کر کے ہم سب کو افسردہ کردیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق اتوار صبح دس بجے کے قریب شروع ہوئے اس احتجاج مظاہرہ کی وجہ سے سلمان کے گیلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے ۔ باندرہ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں، آ ج(اتوار)احتجاج کے دوران کچھ پولیس اہلکار سلمان کے گھر کی حفاظت کے لئے موجود تھے ، پولیس نے مظاہرہ کررہے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

Pro-Tamil Groups Protest Outside Actor Salman Khan's House

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں