انتخابات سے قبل نتن یاہو سے ملاقات مناسب نہیں - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-30

انتخابات سے قبل نتن یاہو سے ملاقات مناسب نہیں - اوباما

واشنگٹن
یو این آئی
امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے مجوزہ دورہ امریکہ کے دوران ان سے ملنے سے اس لئے انکار کیا کیونکہ ان کے خیال میں اسرائیل میں عام انتخابات سے صرف2ہفتے قبل ایسی ملاقات نامناسب ہوگی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کارواں سال مارچ میں ہونے والا مجوزہ دورہ امریکہ وہائٹ ہاؤس اور کانگریس کے ری پبلکن ارکان کے درمیان گزشتہ کئی دن سے وجہ نزاع بنا ہوا ہے ۔ امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر جان بینر نے روایات کے برخلاف وہاؤٹ ہاؤز اور کانگریس کے ڈیمو کریٹ ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر ہی اسرائیلی وزیر اعظم کو کانگریس سے خطاب کی دعوت دے دی ہے جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا ہے لیکن نتن یاہو کے اس مجوزہ خطاب کی تاریخ کے2ہفتے بعد اسرائیل میں عام انتخابات منعقد ہونا ہیں جن میں اسرائیلی وزیر اعظم کی جماعت بھی حصہ لے رہی ہے۔ اسرائیلی عام انتخابات سے عین قبل وزارت عظمیٰ کے امید وار نتن یاہو کو دورہ امریکہ اور کانگریس سے خطاب کی دعوت کو بعض حلقے عام انتخابات میں ان کی مدد کرنے اور رائے عامہ کو ان کے حق میں ہموار کرنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں ۔وہائٹ ہاؤس پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اگر نتن یاہو مارچ میں امریکہ آئے تو صدر بارک اوباما ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ نشریاتی ادارہ سی این این نے اوباما کے ریکارڈ کیے جانے والے ایک انٹر ویو کے مندرجات کل جاری کئے جن میں امریکی صدرت نے کہا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کونامناسب خیال کرتے ہیں۔ صدر اوباما کے بقول انہوں نے نتن یاہو سے ملنے سے اس لئے انکار کیا ہے کہ کیوں کہ امریکہ کی عام پالیسی یہ رہی ہے کہ صدر امریکہ ایسے کسی سر براہ مملکت سے نہیں ملتا جس کے اپنے ملک میں2ہفتے بعد عام انتخابات ہونے والے ہوں۔امریکی صدر نے انٹر ویو میں وضاحت کی کہ اس سے قبل بھی وہ امریکہ کے کئی قریبی اتحادی ملکوں کے سربراہان کے ساتھ انہی وجوہات کے باعث ملاقاتوں سے انکار کرچکے ہیں ۔ صدر اوباما نے چینل کو بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسی وجہ سے اپنا حالیہ دورہ امریکہ برطانیہ کے عام انتخابات سے بہت پہلے کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ امریکہ برطانوی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے تاہم امریکی صدر کے اس واضح موقف اور مجوزہ دورے پر امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان واضح اختلافات کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ جانے اور کانگریس سے خطاب کرنے کے اپنے فیصلہ کا دفاع کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں نتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے اپنے مجوزہ دورے پر امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان واضح اختلافات کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ جانے اور کانگریس سے خطاب کرنے کے اپنے فیصلہ کا دفاع کیا ہے ۔ ا پنے ایک بیان میں نتن یاہو نے کہاتھا کہ وہ امریکہ کے اپنے مجوزہ دورے اور کانگریس سے خطاب کی دعوت قبول کرنے کو اپنی اخلاقی ذمہ داری اور ضروری حکمت عملی سمجھتے ہیں ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ مجوزہ دورہ میں ان کی ترجیح امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو یہ باور کرانا ہوگا کہ وہ ایران کے ساتھ نیو کلیر تنازعہ پر ایسا کوئی سمجھوتہ نہ کریں جس سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجائے ۔

Obama: Netanyahu meeting before Israel election 'inappropriate'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں