بریلی میں کل سے عرس اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

بریلی میں کل سے عرس اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کا آغاز

بریلی
یو این آئی
صوفی بزرگ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی ؒ کے96ویں سالانہ عرس کی تقاریب17تا19دسمبر یہاں منعقد ہوں گی جن میں دنیا بھر سے لگ بھگ10لاکھ عقیدت مندوں کی شرکت کا امکان ہے ۔ اصل تقریب یہاں اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوگی ۔ حضرت فاضل بریلوی ؒ اعلیٰ حضرت کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ تقاریب کے دوران نائب سجادہ نشیں احسان میاں کو درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین کا منصب حوالہ کیاجائے گا ۔ وہ مولانا سبحان رضا خان المعروف بہ سبحانی میاں کے جانشین ہوں گے ۔ یہ تقریب19دسمبر کو تقاریب عرس کے اختتام سے قبل منعقد ہوگی۔ سہ روزہ تقاریب کے دوران کئی مذہبی پروگرام بشمول مذاکرات اور خطبات کا اہتمام کیاجائے گا۔ اسی دوران سجادہ نشیں مولانا محمد سبحان رضا خان نے کہا ہے کہ تقاریب عرس کے دوران کسی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہ نشین سے کسی کو بھی کسی سیاسی تقریر کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی مذہبی امور پر کوئی تبصرہ کی اجازت دی جائے گی ۔ عرس کے کے دوران کسی سیاسی جماعت یا حکومت کی ستائش کرنے یا تنقید کرنے بھی اجازت نہیں ہوگی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں