پاکستا ن کے صوبہ پنجاب کے تعلیمی نصاب کو اقلیت دوست بنانے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-17

پاکستا ن کے صوبہ پنجاب کے تعلیمی نصاب کو اقلیت دوست بنانے کا منصوبہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کا سب سے گنجان آبادی والا صوبہ پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پس منظر میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لئے نصاب میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ عدالت نے18جون کو حکم دیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بڑے اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ عدالت عظمیٰ میں اپنی عمل آوری رپورٹ جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے کہا کہ ریاست کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اسے کالج کے نصاب میں تبدیلیوں کی سفارشات پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں