ممتا بنرجی کا نام شامل کرنے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ مترا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-17

ممتا بنرجی کا نام شامل کرنے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ مترا

کولکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ و اسپورٹس مدن مترا کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ الزام میں سی بی آئی نے حال ہی میں گرفتار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ، مدن مترا نے عدالت میں کہا کہ سی بی آئی کی جانب سے اس اسکام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ملوث ہونے کا الزام ثابت کرنے کے لئے مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ یاد رہے کہ اپنے تین روزہ سی بی آئی حراست کے ختم ہونے پر عدالت میں پیشگی سے قبل مترا کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہر دان مکھرجی کے سامنے پیش کیا گیا تو مترا نے ایجنسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی طور پر تشدد کا شکار بنایاجارہا ہے اور سی بی آئی ، شاردا معاملہ میں پارٹی سربراہ کانام لینے پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ نیز انہوں نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سزا منظور ہے لیکن سی بی آئی کی تحویل منظور نہیں ۔ سی بی آئی مجھے ذہنی طور پر مارنے کی کوشش کررہی ہے اور زبردستی ممتابنرجی کا نام میری زبان سے نکلوانا چاہتی ہے۔ تاہم عدلات نے ان کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے19دسمبر تک سی بی آئی کی تحویل میں توسیع کردی گئی ہے ۔

CBI forcing me to take Mamata's name, says Madan Mitra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں