بنگلہ دیش میں 43 واں یوم فتح منایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-17

بنگلہ دیش میں 43 واں یوم فتح منایا گیا

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش نے آج یوم فتح کا43وا ں جشن منایا۔ یہ دن 1971ء میں پاکستان کے ساتھ9ماہ طویل جنگ آزادی میں کامیابی کی یاد میں منایاجاتا ہے ۔ صدر عبدالحمید اور وزیر اعظم شیخ حسینہ نہ جنگ آزادی کے دوران جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مہلوکین کو21بندوقوں کی سلامی دی گئی ۔ صد ر اور وزیر اعظم نے جنگ آزادی میں جان گنوانے والے سپاہیوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب میں جو نیم شہری علاقہ ساور نیشنل میموریل پر منعقد کی گئی گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر ہزارہا شہریوں بشمول سیاسی شخصیتیں جیسے سابق وزیرا عظم بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ نے بھی سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Bangladesh celebrates 43rd anniversary of Victory Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں