عام آدمی پارٹی کی جانب سے مفت پانی اور 50 فیصد برقی بل میں تخفیف کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

عام آدمی پارٹی کی جانب سے مفت پانی اور 50 فیصد برقی بل میں تخفیف کا وعدہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
عام آدمی پارٹی نے پیر کے دن کہا کہ اگر انہیں برسر اقتدار لایا جائے تو ان کی پارٹی ہر گھر کو مفت پانی سربراہ اور برقی بل میں50فیصد تخفیف کو یقینی بنائے گی ۔ جنوب دہلی کے سنگم وہار میں دہلی بات چیت پروگرام کے تیسرے مرحلہ کے دوران، آپ، سربراہ اروند کجریوال نے کہا کہ پانی اور برقی دونوں مسائل، اہل دہلی کے لئے کافی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔ نیز کہا کہ گروپ ہاؤزنگ سوسائٹیز کا دہلی جل بورڈ واٹر سپلائی نٹ ورک سے الحاق نہیں ہے ، اور ،آپ، کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اندرون ایک ماہ کنکشن حاصل ہوجائے گا ۔ ماہانہ20ہزار لیٹر مفت پانی فراہمی کے قانون کو گروپ ہاؤزنگ سوسائٹیز سے جوڑدیاجائے گا ۔ یہ مذاکرات متعدد فنی ماہرین غیر منافع پر مبنی تنظیموں اور سابقہ قانون ساز اراکین کے بشمول دہلی کے ان علاقوں کے شہریوں کے ساتھ منعقد ہوئی جو اپنے اپنے علاقوں میں پانی کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں ۔ مذاکراتی مہم کے پہلے مرحلہ میں پارٹی نے نوجوانوں اور خواتین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔18جون کو ختم ہونیو الی مہم کے دیگر مراحل میں دیہی علاقوں ، صحت اور تعلیم ، تجارت، لو ک پال، حکمرانی میں شفافیت ، ٹریفک ، پارکنگ اور عوامی ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل پر مذاکرات کئے جائیں گے ۔

AAP Promises Free Water, 50 Per Cent Power Bill Reduction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں