نریندر مودی کی بیرونی دورہ سے واپسی طیرانگاہ دہلی پر شاندار خیرمقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

نریندر مودی کی بیرونی دورہ سے واپسی طیرانگاہ دہلی پر شاندار خیرمقدم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح جب تین ممالک میانمار، آسٹریلیا اور فیجی کے اپنے9روزہ دورہ سے دہلی واپس ہوئے تو دہلی کی اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر بی جے پی قائدین نے ان کا شاندار خیر مقدم کیا ۔ مودی کے ساتھ ہندوستانی وفد کے دیگر شرکاء بھی ایر انڈیا کے خصوصی طیارہ کے ذڑیعہ صبح سات بج کر پندرہ منٹ پر طیران گاہ دہلی پہنچے ۔ دہلی کے بی جے پی امور انچارج ورکن راجیہ سبھا پربھات جھا نے استقبال کرنے والے سٹی پارٹی قائدین کی قیادت کی ۔ وزیر اعظم کے استقبال کے لئے سینکڑوں حامی طیرانگاہ پہنچے تھے تاہم سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر صرف چند سینئر قائدین ہی کو طیران گاہ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی ۔ مودی کا خیر مقدم کرنے والوں میں وزیر خارجہ سشما سوراج ، صدر دہلی بی جے پی ستیش اپادھیائے ، پرویش صاحب سنگھ ورما اور رمیش بھنڈاری(ارکان پارلیمنٹ) کے علاوہ اشیش سود،ردیکھا گپتا اور وجئے گوئل شامل تھے ۔ پارٹی کارکنوں نے زبردست تالیوں کی گونج ، ڈرمس کی تھاپ اور ’’مودی مودی‘‘ نعروں کی صداؤں میں ان کاخیر مقدم کیا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں