جیو ٹی وی کے مالک اور وینا ملک کو 26 سال جیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

جیو ٹی وی کے مالک اور وینا ملک کو 26 سال جیل

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو ٹی وی کے مالک اور اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر کو ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک گستاخانہ پروگرام کی پیشکشی پر 26سال جیل کی سزا سنائی ۔ جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن پر مئی کے مہینہ میں جیو ٹیلی ویژن پرایک گستاخانہ پروگرام پیش کرنے کی اجازت دینے کا الزام لگایا گیات ھا جس میں وینا ملک اور ان کے شوہر بشیر کی تمثیلی شادی کی گئی تھی اور ایک مذہبی ترانہ بجایا گیا تھا ۔ جج شہباز خان نے وینا ملک اور بشیر کے ساتھ ٹی وی شو کی میزبان شائستہ وحیدیکو بھی26سال کی سزا سنائی ۔ عدالت نے خاطیوں پر13لاکھ روپے کا جرمانی بھی لگایا اور حکم دیا کہ اگر وہ جرمانہ ادا نہ کریں تو اس رقم کو حاصل کرنے کے لئے ان کی جائیدادیں فروخت کردی جائیں ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ عدالت نے اپنا40صفحات کے فصیلہ میں پولیس سے کہا کہ وہ خاطیوں کو گرفتار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ خاطی گلگت بلتستان کی مقامی ہائی کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں ۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ یہ چاروں پاکستان سے باہر ہیں۔ شکیل الرحمن یو اے ای میں رہتے ہیں جب کہ تین دوسرے عسکریت پسند تنظیموں کی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرونی ممالک چلے گئے تھے۔ شائستہ وحیدی اور جیو گروپ نے الزامات سامنے آنے کے بعد معافی مانگ لی تھی لیکن ملک کے انتہا پسندوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ دوسرے شہروں بشمول کراچی اور اسلام آباد میں بھی ان کے خلاف توہین اسلام کے مقدمات درج کئے گئے ۔

Veena Malik, Geo TV owner sentenced to 26 years jail for blasphemous show

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں