مصر میں سڑک حادثہ - 20 افراد بشمول 18 اسکولی بچے ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-06

مصر میں سڑک حادثہ - 20 افراد بشمول 18 اسکولی بچے ہلاک

قاہرہ
پی ٹی آئی
شمالی مصر میں دو علیحدہ علیحدہ سڑک حادثات میں بشمول18اسکولی بچے جملہ20افراد ہلاک اور دیگر 36زخمی ہوگئے ۔18اسکولی بچے ہلاک اور دیگر اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک بس کے ذریعہ وہ سفر کررہے تھے مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے بحیرہ گورنریٹ کے پاس متصادم ہوگئی ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ بس جو طلباء کو لارہی تھی جب کہ ٹرک میں لکڑی تھی ۔ اسکندریا کی زرعی سڑک نزوابو حمس ٹاون ٹکراگئی ۔ نیوز ویب سائٹ اہرامون لائن کے بموجب بس ڈرائیور ایک کار کو چکمہ دینے کی کوشش کررہا تھا جس کے دوران اس نے ایک اور گاڑی کو ٹکر دیدی جس کے بعد ٹرک میں دھماکہ اس کے گیس ٹینگ میں ہوگیا ۔ چند زخمی طلباء کے بارے میں بتایاجتا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے ۔حادثہ کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی نے طبیی سازو سامان سے لیس تین ہیلی کاپٹرس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ راحت اور بچاؤ کام انجام دئیے جاسکیں ۔ ایک اور علیحدہ واقعہ میں ٹرک کی کافرال زیات میں مسافرین کی بس سے ٹکر ہوگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس میں2افراد جھلس کر فوت اور دیگر18زخمی ہوگئے ۔

Road Accidents Kill 20 Including 18 School Children in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں