نواز شریف جرمنی کے دو روزہ دورہ پر روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-11

نواز شریف جرمنی کے دو روزہ دورہ پر روانہ

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف آج برلن کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے ریڈیو پاکستان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے انہیں مدعو کیا تھا ۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق نواز شریف جرمن چانسلر مرکل اور جرمن پارلیمنٹ کے صدر ناربرٹ لامرٹ کے ساتھ مختلف النوع موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ نواز شریف پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام تجارتی فورم سے بھی خطاب کریں گے ۔ اجلاس میں جرمن تجارتی اکزیکٹیو اور مشہور سرمایہ کار بھی شریک ہوں گے ۔ وزیر اعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو فروغ و استحکام حاصل ہوگا ۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تجارت فی الحال 2.5بلین ڈالرپر مشتمل ہے جب کہ جرمنی میں70ہزار پاکستانی مقیم ہیں ۔ جرمن یونیورسٹیز میں پاکستان کے2300طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔

PM Nawaz leaves for Germany on two-day visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں