ممبئی دنیا کے پرکشش شہروں میں شامل - دبئی سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

ممبئی دنیا کے پرکشش شہروں میں شامل - دبئی سرفہرست

دبئی
پی ٹی آئی
ہندوستان کا مالیاتی مرکز ممبئی پیشہ وارانہ اور نجی زندگی کے حوالہ سے دنیا کے انتہائی پر کشش شہروں میں سے ایک ہے ۔ اس فہرست میں دبئی سب سے اوپر ہے جس کے بعد ایمسٹر ڈم کا نمبر ہے ۔ دنیا کے ایک مشہور اور سب سے بڑے گریجویٹ بزنس اسکول INSEADمیں یہ سروے کیا گیا جس میں پتہ چلا کہ دبئی رہنے اور کام کرنے کے لئے دنیا کا سب سے پرکشش شہر ہے ۔ حیرت انگیز طور پر لندن کو10ویں اور پیرس کو11ویں نمبرپر رکھا گیا ہے ۔ ممبئی جسے 13واں مقام دیا گیا ۔ دنیا کی15بہترین شہروں میں جگہ پانے والا واحد ہندوستانی شہر ہے ۔ دبئی اور ایمسٹر ڈم کے بعد فہرست میں ٹورنٹو ، سنگا پور ، میڈرڈ ، ہانگ کانگ ، نیویارک ، ٹوکیو ، شنگھائی ، لندن ، پیرس، میلا نور، ممبئی ،ماسکو اور ساؤپالوکورکھا گیا ہے ۔

Mumbai among world's 15 best city to live and work in: Survey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں