دلیپ کمار صحت مند - ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کی تصدیق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

دلیپ کمار صحت مند - ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کی تصدیق

ممبئی
پی ٹی آئی
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے شہنشاہ جذبات سینئر اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی آن لائن افواہوں کی پرزور تردید کی ہے اور اپنے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ دلیپ کمار’’ بالکل ٹھیک‘‘(پوری طرح صحت مند) ہیں۔ کل شام دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں آن لائن پھیلائی گئی تھیں جس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن نے سائرہ بانو سے فون پر ربط قائم کیا اور پھر ٹوئٹر پر بتایا کہ’’ یوسف صاحب( دلیپ کمار) کے علیل ہونے کے بارے میں بعض بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔ سائرہ جی نے مجھے ابھی ابھی اطلاع دی ہے کہ وہ (یوسف صاحب) بالکل ٹھیک ہیں ۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ دلیپ کمار(91سالہ) اور سائرہ بانو(70سالہ) نے حال ہی میں ممبئی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں