دہلی کے ترلوک پوری کی ڈرون سے نگرانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

دہلی کے ترلوک پوری کی ڈرون سے نگرانی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی پولیس نے پہلی مرتبہ مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ ترلوک پوری علاقہ میں فضائی نگرانی رکھنے کے لئے کیمروں سے لیس ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جہاں صورتحال میں کچھ بہتری آئی اور تشدد کاکوئی تازہ واقعہ پیش نہیں آیا اور امتناعی احکام میں رعایت برتی گئی ۔ پولیس نے کئی گھروں سے خنجر، تلوار، چاقو، لاٹھیاں اور کئی ہتھیار برآمد کئے اور آج تلاشی آپریشن جاری رکھتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ علاقہ کے بری طرح متاثرہ آٹھ بلاک پر نظر رکھنے سے پولیس کو مشتبہ نقل وحرکت کے بارے میں پتہ چلا اور چھتوں سے پتھروں کے تھیلے برآمد کئے گئے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ڈرون طیاروں کی جانب سے فراہم کردہ تصاویر کی بنیاد پر ہم نے کئی گھروں کی تلاشی لی اور کافی مواد برآمد کیا جن کا استعمال گڑبڑ کے دوران کیاجاسکتا تھا ۔ 5افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پاس سے لمبی تلواریں ضبط کی گئیں ۔ ان تمام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت29سالہ گورو،35سالہ راکیش53سالہ بلراج کمار،42سالہ تلک راج اور40سالہ مکیش کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں