بنگلور کے آرکیڈ انٹرنیشنل اسکول کو آج دوبارہ کشادگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

بنگلور کے آرکیڈ انٹرنیشنل اسکول کو آج دوبارہ کشادگی

بنگلور
یو این آئی
بنگلور کے آر کیڈ انٹر نیشنل اسکول کو آج دوبارہ کھول دیا گیا ۔ اس اسکول میں21اکتوبر کو ایک3سالہ نرسری کی طالباہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آج اس کمسن لڑکی کے والدین کی طرف سے اسکول انتظامیہ اور شعبہ تعلیم کی طرف سے کوئی خاص اقدام نہ کرنے کے الزامات کے دوران دوبارہ کشادگی عمل میں آئی۔ آج جماعت اول سے پانچویں تک کی کلاسیں شروع ہوئیں تاہم چھٹویں اور ساتویں جماعتیں ہنوز بند ہیں کیونکہ اس اسکول میں چھٹی اور ساتویں جماعت چلانے کی اجازت نہیں ہے ۔ اسکول کو کنٹر میڈیم میں صرف پرائمری سطح کی تعلیم دینے کا اجازت نامہ ہے ۔ حالانکہ اس اسکول میں انگریزی میڈیم سے یک تا ساتویں تک کی پڑھائی بی ایس سی سلیبس کے مطابق ہوتی ہے ۔ اسکول سکریٹری کے آر کے ریڈی اور ایک آفس اسٹاف کو مبینہ عصمت ریزی کیس میں ملوث ہونے کے لئے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ آفس اسٹاف کے رکن 45سالہ گنڈپا کو6دن تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ گرفتار اشخاص اور ان کے ارکان خاندان نے اپنی طرف سے کسی بھی طرح کے ارتکاب جرم سے انکار کیا ہے ۔
پولیس نے اس کیس میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی ہے اور اسکول چلانے والی سوسائٹی کے دیگر3ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ حکومت قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے لئے سبھی اسکولوں اور ان کے انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ وزیر نے کہا ہے حکومت نے اس معاملے کی تفتیش کے لئے 20رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ساتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ریاست میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سبھی پرائیویٹ اسکولوں کا سروے کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی میٹنگ29اکتوبر کو ہوگی ۔ جس میں اسکولی طلباء کو شریک ہونے کی دعوت دی جائے گی ۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اس اسکول کے خلاف لوگوں کا اس بات پر غصی جاری ہے کہا سکول نے سی بی ایس سی سے الحاق نہ ہونے کے بارے میں سرپرستوں کو اندھیرے میں رکھا اور دھوکہ دیا ہے ۔یہ واقعہ ہونے کے بعد سے اسکول بند تھا۔ جنسی استحصال کی شکار3سالہ بچی ایک روز جب گھر آئی تو اس نے اپنے والدین سے شکایت کی کہ ایک انکل نے اسے مارا ہے ۔ اس کے مخصوص مقامات پر نشانات پائے گئے تھے۔ بچی کو تصویر دکھا کر شناخت کا عمل مکمل کیا گیا ہے اور متاثرہ بچی کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولیس کی مداخلت کے بعد آج صبح اسکول کھول دیا گیا۔

Orchids International School Bangalore where 3-year-old was raped, reopens!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں