بودھ گیا دھماکہ - 3 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-12

بودھ گیا دھماکہ - 3 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ

پٹنہ اور گیا بم دھماکوں کے معاملے کی جانچ کرنے والی این آئی اے نے بودھ گیا بم بلاسٹ میں3ملزمین حیدر علی، توفیق انصاری ، اور مجیب اللہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ تینوں خلاف پٹنہ بم دھماکے میں پہلے ہی چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے ۔
پٹنہ سول کورٹ میں قائم خصوصی این آئی اے عدالت کے جج انل کمار سنگھ بعد میں اس کی سماعت کریں گے۔ عدالت اسی معاملے میں10ملزمین کے خلاف 20ستمبر کو الزام طے کرنے پر سماعت کرے گی۔ انہیں8ستمبر کو چارج شیٹ اور دوسرے متعلقہ دستاویز سونپ دیے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام10کے خلاف داخل چارج شیٹ25اگست کو سماعت کی تھی۔ ان کے خلاف22اگست کو چارج شیٹ داخل کی گئی تھی ۔ عدالت نے ملزم اظہر الدین قریشی ، عمر صدیقی ، محمد فخر الدین حیدر۔ احمد حسین ، نعمان انصاری ، فیروز عالم عرف پپو ، افتخار عالم ، توفیق انصاری ، حیدر علی عرف بلیک بیوٹی اور مجیب اللہ کو دستاویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا موقف اگلی سماعت میں رکھے۔ اس معاملے کے ملزم حیدر اور مجیب اللہ کے پٹیالہ کورٹ بم دھماکے میں ملزم ہیں۔ وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں ہیں ۔ ملزم عمر صدیقی ، اظہر الدین قریشی اوردوسرے چھتیس گڑھ کی رائے پور جیل میں ہیں ۔ تینوں کے خلاف وہاں کی عدالت میں بھی سماعت چل رہی ہے ۔

NIA files chargesheet in Bodh Gaya blasts case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں