وڈودرا میں مسلسل دوسرے دن کشیدگی - نیم فوجی فورسس تعینات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-27

وڈودرا میں مسلسل دوسرے دن کشیدگی - نیم فوجی فورسس تعینات

وڈودرا
پی ٹی آئی
شہر میں آج اس وقت تازہ کشیدگی پیدا ہوگئی جب جنوبی ہجوم نے مزید3گاڑیوں اور فتح پورہ اور اطراف کے علاقوں میں چند دکانوں کو آگ لگادی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاپڈ ایکشن فورس ، بی ایس ایف اور پولیس کے زائد دستے علاقہ میں تعینات کردئیے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد اور آتش زنی کے سلسلہ میں8افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ تقریباً1500نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ایک ہجوم نے فتح پورہ ، یاقوت پورہ، رنواس، ہاتھی خان، پٹیل فاڑیا، چاردروازہ اور پانی گیٹ علاقوں میں آج ایک مرتبہ پھر پتھراؤ شروع ہوگیا۔ ہجوم نے کم از کم3موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی، توڑ پھوڑ مچائی اور شکرواری بازار میں چند دکانوں کو نذر آتش کردیا۔ وڈودرا کے پرانا شہر علاقہ میں کل فیس بک پر ایک قابل اعتراض تصویر ڈالے جانے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ہجوم نے16موٹر گاڑیوں اور چند دکانوں کو آگ لگادی تھی ۔ پولیس اور نیم فوجی دستے صورتحال کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،۔ وڈودرا پولیس اسٹیشن کے انچارج جے جے امین نے آج بتایا کہ ایک خانگی ٹیوٹر سنیل راول کو کل رات باضابطہ گرفتار کرلیا گیا ۔ اسے ایک مقدس اسلامی مقام کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے اس کے فیس بک اکاؤنٹ سے تصویر اپ لوڈ کرنے کی شکایت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ تشدد کے سلسلہ میں کل رات مزید7افراد محمد منصوری، اللہ رکھا شیخ ، سکندر میمن، الطاف شیخ، محسن پٹھان، اکبر علی سید نور عالم شیخ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

Tension in Vadodara on 2nd consecutive day, Para military deployed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں