عمان میں ہندوستانیوں کی خود کشی کی شرح میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

عمان میں ہندوستانیوں کی خود کشی کی شرح میں کمی

مسقط
آئی اے این ایس
ہندوستانی سفارت خانہ کے ڈاٹا کے مطابق امسال عمان میں خود کشی کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔2013میں ہر ماہ اوسطاً پانچ ہندوستانیوں نے خود کشی کی لیکن امسال31جولائی تک یہ ہندسہ کم ہوکر تین ہوگیا ہے ۔ ٹائمز آف عمان نے سفارت خانہ کے اعدادوشمار کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ گزشتہ سال عمان میں54ہندوستانیوں نے خود کشی کی لیکن امسال31جولائی تک19افراد نے خود کشی کی ۔ سفارت خانہ نے یہ بات قانون حق معلومات کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتائی ۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران خود کشی کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد50اور60کے درمیان تھی ۔ 2012ء میں60،2011ء میں54اور2010ء میں یہ تعداد50تھی۔ ملک کے سرکاری ڈاٹا کے مطابق جون کے اختتام تک امسال597,759ہندوستانی کام کررہے تھے ، جوعمان میں غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ کا مظہر ہے ، دست تعاون دراز کرنے کے مقصد سے ملک میں کئی ہندوستانی سماجی تنظمیں بھی کام کررہی ہیں۔

Suicides by Indians on decline in Oman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں