پاکستانی معیشت کو احتجاج مظاہروں سے 547 بلین روپیوں کا نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

پاکستانی معیشت کو احتجاج مظاہروں سے 547 بلین روپیوں کا نقصان

پاکستان میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے نتیجہ میں معاشی نمو کی شرح متاثر ہوئی ہے ۔ دریں اثناء حکام نے معیشت کو547بلین روپیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حکام نے یہ بھی بتایا کہ5ملین مالیت کی سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی اور طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے نتیجہ میں سری لنکائی صدر مہندرا جپکشے کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوا۔ علاوہ ازیں صدر چین شی جن پنگ کا دورہ اسلام آباد بھی ملتوی کردیا گیا۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی شبیہ قابل افسوس حد تک متاثر ہوئی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ نے پاکستانی اتارٹی جنرل سلمان اسلم بٹ کو مالی نقصانات کی تفصیلات پر مبنی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ کورٹ نے خصوصی طور پر سرکاری املاک کے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے دوران نظم و نسق پر آنے والے اخراجات اور ہلاکتوں کی تعداد کی تفصیل بھی طلب کی تھی ۔ اکسپریس نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اب تک معیشت کو مجموعی نقصان کا تخمینہ 547بلین روپے لگایا ہے ۔ حکومت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نظم و نسق کی برقراری پر357.6بلین روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔

Pak Protests Caused Losses Worth Rs 547 Billion: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں