ہندوستان کے امیر ترین افراد میں مکیش امبانی سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-26

ہندوستان کے امیر ترین افراد میں مکیش امبانی سرفہرست

Mukesh-Ambani
سنگاپور
پی ٹی آئی
فوربس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پہلی مرتبہ ہندوستان میں100دولت مند افراد میں سب بلینرس ہیں اور مکیش امبانی مسلسل8ویں سال سرفہرست ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی خالص دولت 23.6بلین امریکی ڈالر ہے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس میں2.6بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور وہ مسلسل8ویں سال سرفہرست رہے ہیں، امبانی کے بعد دلیپ سانگھوی دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سال ان کی دولت4.1بلین امریکی ڈالر ہے ، سانگھوی نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے اسٹیل کی صنعت کے سرکردہ صنعتکار لکشمی متل کو5ویں مقام پر پہنچادیا ہے جن کی منجملہ دولت15.8بلین امریکی ڈالر ہے ۔ ویپرو کے عظیم پریم جی تیسرے مقام پر ہیں، جن کی دولت13.8بلین سے بڑھ کر16.4بلین امریکی ڈالر ہوگئی ہے ۔ کلونجی مستری جو تعمیراتی کمپنی شاہ پور جی کلونجی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کمپنی کی ٹاٹا سنس میں ایک بڑی حسہ داری ہے،15.9بلین امریکی ڈالر کے اعداد و شمار کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ فوربس کے مطابق ہندوستان کے100امیر ترین شخصیات کے لئے یہاں اچھے دن ہیں کیونکہ سرکردہ100امیر ترین ہندوستانیوں میں سب کے سب بلینرس ہیں اور ان کی مجموعی دولت346بلین امریکی ڈالر ہے۔ پچھلے سال یہ اعداد و شمار259بلین امریکی ڈالر تک محدود تھے ۔ سب سے زیادہ فائدہ گوتم اڈانی کو ہوا ہے جو11مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے فہرست میں 11ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ ان کی مجموعی دولت7.1بلین امریکی ڈالر ہے ۔ دیگر امیر ترین افراد میں ہندو جابرادرس13.3بلین امریکی ڈالر کے ساتھ چھٹے مقام پر، شیو نادر12.5بلین امریکی ڈالر کے ساتھ7ویں مقام پر ، گودریج خاندان11.6بلین امریکی ڈالر کے ساتھ8ویں مقام پر ، کمار برلا9.2بلین امریکی ڈالر کے ساتھ9ویں مقام پر اور سنیل متل اینڈ فیمیلی7.8بلین امریکی ڈالر کے ساتھ10ویں مقام پر ہے ۔

Mukesh Ambani again tops list of India's richest tycoon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں