اکیسویں صدی میں دنیا کی قیادت ہندوستان ہی کر سکتا ہے - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

اکیسویں صدی میں دنیا کی قیادت ہندوستان ہی کر سکتا ہے - وزیراعظم مودی

نیویارک
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج میڈیسن اسکوائر پر این آر آیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہندوستان تیز رفتاری سے آگے بڑھنے والا ملک ہے اور 21ویں صدی میں یہ ساری دنیا کے قائد کے طور پر ابھرا ہے ۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں وزیر اعظم تقریباً20ہزار این آر آئیز سے خطاب کررہے تھے ۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ مجھے لوک سبھا کے انتخابات میں جو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے یہ کامیابی مجھے بہت بڑی ذمہ داری کا احساس دلاتی ہے ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ اسے پوری طرح نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ نوجوان نسل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے آپ کی حوصلہ شکنی ہو ۔ میری حکومت عوام کی خواہشات اور امیدوں کو پورا کرنے میں صد فیصد کامیاب ہوگی ۔ وہ جب عوام سے خطاب کررہے تھے تو سامعین کی زبانوں سے بار بار ’مودی‘مودی کے نعرے بلند ہورہے تھے ۔ مودی ایک زعفرانی نہرو جیکٹ اور پیلے کرتے میں ملبوس تھے۔ اپنی ایک گھنٹہ طویل تقریر کی ابتداء میں انہوں نے بھارت ماتا کی جئے سے کی۔ نوراتری کے تہوار کی مبارکبادی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ30سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان میں ایک پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے ۔ انتخابات کی کامیابی مجھے اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جب سے میں نے عہدہ سنبھالا ہے، اپنے عہدے سے15منٹ تک کے لئے بھی لاپرواہ نہیں رہا۔ اس میں دورائے نہیں ہے کہ ہندوستان بہت تیزی سے ترقی کی جانب نئی منزلیں طے کررہا ہے ۔ اکیسویں صدی ہندوستان کی صدی ہوگی ۔ ہمارا ملک یعنی ہندوستان ہی ایک ایسا ملک ہے جو کام کی طاقت دیگر ممالک کو فراہم کرسکتا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے نرسوں اور اساتذہ کی مثال دی ۔ امریکی لوگ اگر ہندوستان گھومنا چاہتے ہیں تو ان کو طویل مدتی ویزا دیاجائے گا ۔ نئی حکومت سے عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور ہمیں صد فیصد یقین ہے کہ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے20ہزار لوگوں کی گرم جوش مبارک باد کو قبول کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ اپنی تقریر کو انہوں نے ان الفاظ پر ختم کیا ’’میرا خواب تو ہے کہ2020تک ہر ہندوستانی خانادن کا اپناذاتی گھر ہو۔‘‘ دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے بروز اتوار یہودیوں کی ایک جماعت سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہودی2000سال تک ہندوستانی سماج کا حصہ تھے اور انہیں کبھی بھیا متیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ ان لوگوں نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان نریندر مودی کی قیادت میں اسرائیل سے مستقبل میں بھی اپنے تعلقات برقرا رکھیں گے ۔ وزیر اعظم نے فخریہ کہا کہ یہودی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ2000سال تک وہ ہندوستانی سماج کا لازمی جزو تھے اور کبھی امتیازی سلوک کے شکار نہیں ہوئے ۔ یہودیوں کے تمام بااثر طبقات نے نریندر مودی کو انتخابات میں تاریخی کامیابی پرمبادک باد پیش کی۔ وزیر اعظم کی اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو سے ملاقات بھی مقرر ہے۔ اس کے علاقہ فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کا بھی منصوبہ مگر چونکہ وہ فی الحال امریکہ میں موجود نہیں ہیں بایں سبب اس منصوبے کوملتوی کردیا گیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ہندوستان میں یہودیوں کی آبادی اندازاً5000بتائی جاتی ہے ۔

PM Modi's US visit: India will lead 21st century world, says Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں