ججس تقررات بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت سے انکار ۔ سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

ججس تقررات بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت سے انکار ۔ سپریم کورٹ

نئی دہلی
آئی اے این ایس/پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج ایک ترمیم کے دستوری جواز کے مسئلہ میں اس مرحلہ پر مداخلت کرنے سے انکار کردیا جس کے ذریعہ اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کے تقرارت کے کالجیم سسٹم کومنسوخ کرتے ہوئے نیشنل جوڈیشیل اپاٹمنٹ کمیشن) این جے اے سی) کے تحت ایک نیا میکانزم وضع کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ جسٹس اے آرڈاو ے کی زیر صدارت ججوں کی سہ رکنی بنچ نے 121ویں دستوری ترمیم اور این جے اے سی بل کے خلاف داخل کی گئی متعدد درخواستوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کی درخواستیں قبل از وقت پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے درخواست گزار کو بعد کے مرحلہ میں عدالت سے رجوع ہونے کی اجازت دی ۔ بنچ نے جس میں جسٹس بے چیلا میشور اور جسٹس اے کے سیکری بھی شامل تھے، کہا کہ ہمارے خیال میں یہ درخواستیں قبل از وقت پیش کی گئی ہیں ، درخواست گزار انہی بنیادوں پر کسی بعد کے مرحلے میں عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ بنچ نے ج این جے اے سی بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے خصوصی طورپر تشکیل دیا گیا تھا ۔ تقریباً دیڑھ گھنٹے تک تحمل کے ساتھ درخواستوں کی سماعت کی لیکن بل کے سلسلہ میں اس مرحلہ پر کوئی مداخلت کرنے سے انکار کردیا ۔ اعلی عدالتوں میں ججوں کے تقرر کے لئے کالجیم سسٹم کو منسوخ کرنے اور اس کی جگہ ایک نیا میکانزم فراہم کرنے پارلیمنٹ میں دو بلوں کی منظوری کے چند دن بعد این جے اے سی کی تشکیل کے اقدام کو غیر دستوری قرار دینے سپریم کورٹ میں4مفاد عاملہ کی درخواستیں داخل کی گئی تھیں ۔ یہ درخواستیں سابق ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل بواجیت بھٹا چاریہ ، ایڈوکیٹ آر کے کپور اور منوہر لال شرما کے علاوہ سپریم کورٹ ایڈوکیٹس آن ریکارڈ اسوسی ایشن کی جانب سے داخل کی گئی تھیں ۔ وکلاء نے کہا کہ121ویں دستوری ترمیم اور این جے اے سی بل2014غیر دستوری ہیں کیونکہ ان سے دستور کے بنیادی ڈھانچہ کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ دستور میں دفعہ 50کے تحت واضح طور پر عدلیہ اور عاملہ کو علیحدہ رکھا گیا ہے اور یہی چیز ایک طاقتور عدالتی نظام کی ضامن ہے ۔

SC refuses to entertain PIL against Judicial Appointments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں