یو این آئی
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیچو نے کہا کہ دہشت گردی اوربائیں بازو کی انتہا پسندی جیسے چیالنجس سے ملک کی ترقی اور فروغ کے درہم برہم ہونے کا خدشہ لاحق ہے ۔ نیشنل انڈسٹریل سیکوریٹی اکیڈمی میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ راست تقرر کے28ویں بیاچ ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ ڈپارٹمنٹل انٹری کے8ویں بیاچ ، سب انسپکٹر ایکزیکٹیو کے40ویں بیاچ اور لیڈی سب انسپکٹر ایکزیکٹیو آف ایس وی پی این پی اے کے پہلے بیاچ کی رنگا رنگ پاسنگ آف پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ عالمی سطح پر اپنا حقیقی مقام پانے کی سمت ملک کی پیش رفت کو جو چیالنجس درپیش ہیں وہ پیچیدہ اور ہمہ نوعیت کے ہیں۔ اس بات کے پیش نظر سی ایس آئی ایف کی خدمات ملک کے لئے اہم ہیں۔ سی آئی ایس ایف ملک کے انتہائی نازک اور اہم اثاثہ جات کا تحفظ کرنے کا قابل قدر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بدلتے ہوئے سیکوریٹی پس منظر میں سی آئی ایس ایف کو جوذمہ داری دی گئی ہے اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکیڈیمی صنعتی سیکوریٹی ، ہوا بازی سیکوریٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، کے شعبوں میں پیشہ ورانہ ماہرین پیش کرتے ہوئے اداروں کی ضروریات پوری کررہی ہے ۔ یہ فورس بہادری اور جانفشانی سے اپنا کام کررہی ہے ۔ کرن رجیجو نے کہا کہ سی آئی ایس ایف ملک کے دہشت گردی اور نکسل متاثرہ علاقوں میں تعینات کی جاتی ہے ۔ یہ عملہ ان علاقوں میں موثر سیکوریٹی مہیا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاندانہ طاقتیں ہمیشہ عدم سلامتی اور غیر یقینی کا ماحول پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکیڈیمی کی جانب سے فراہم کردہ ٹریننگ مستقبل میں کسی بھی چیالنج کا سامنا کرنے بہتر تربیت مہیا کرے گی ۔ سی آئی ایس ایس صنعتوں کو سیکوریٹی اور تحفظ فراہم کرتے ہوئے دراصل ملک کے معاشی فروغ میں معاون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس ایف نے موثر طور پر ان ذمہ داریوں کو اپنے کندھوں پر لیا ہے ۔ تمام بڑی صنعتوں اور ایر پورٹس کو سیکوریٹی مہیا کرتے ہوئے سی آئی ایس ایف ملک کی نیم فوجی طاقت ہے جو کئی مہارتوں کی حامل ہے ۔ بڑھتے ہوئے سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر اس کو داخلی سیکوریٹی فرائض اور الیکشن ڈیوٹی کے لئے بھی اکثر و بیشتر تعینات کیاجاتا ہے ۔
حکومت نے سی آئی ایس ایف پر اعتماد ظاہر کیا ہے کیونکہ یہ ملک میں امن فروغ اور خوشحالی میں نمایاں حصہ ادا کرتی ہے ۔ بعد ازاں رجیجو نے انڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں میں پہلا مقام حاصل کرنے والے تربیت یافتگان کو ٹرافیز اور ہمہ جہتی سطح پر مقام پانے والوں کو میڈلس عطا کئے ۔ انہوں نے پریسیڈنٹ پولیس میڈل پانے والوں کو بھی میڈل عطا کئے ۔ قبل ازیں خیر مقدمی خطاب میں سی آئی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل اروندرنجن نے ٹرینی آفیسرس کے اخلاص اور عزم کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ اکیڈیمی میں ہم کو دی گئی تربیت انہیں پیشہ وارانہ زندگی میں ثابت قدم بنائے گی۔9اسسٹنٹ کمانڈنٹ،ایکزیکٹیو اور596سب انسپکٹرس، اگزیکٹیو بشمول68خواتین اکیڈیمی سے تربیت پاکر کامیابی حاصل کی ہے اور اپنی بنیادی تربیت مکمل کی ہے ۔ پریڈ میں شرکت کرنے والے دیگر اہم شخصیتوں میں سی آئی ایس ایف کے اسپیشل ڈائرکٹر ارون چندرا اور ما اور اکیڈیمی انسپکٹر جنرل ایس بی سنگھ بھی شامل تھے ۔
پی ٹی آئی کے بموجب کشمیر مسئلہ کو حساس قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ مرکز احتیاط کے ساتھ معاملہ سے نمٹ رہا ہے اور قومی مفاد میں تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ رجیجو نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میری جانب سے اقدامات کا ذکر کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ہم ان کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ کیونکہ یہ حساس معاملہ ہے ۔ ہمیں ہر کام قومی مفاد کے لئے کرنا ہے ۔ نیشنل انڈسٹریل سیکوریٹی اکیڈیمی جو کہ سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کا اولین تربیتی ادارہ ہے کہ پاسنگ آوئٹ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد وہ مخاطب کررہے تھے۔ کشمیر سے نقل مقام کرنے والوں کی باز آبادکاری کے لئے500کروڑ کے پیاکیج سے متعلق استفسار پر انہوں نے کہا کہ اس پیاکیج کا اعلان پہلے ہی کیاجاچکا ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں ۔ تاہم میں آپ سے کشمیر سے متعلق کسی پالیسی کے بارے میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ ہماری وزارت کے زیر غور ہے ۔ رواں سال کے مرکزی بجٹ میں مرکز نے نقل مقام کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے لئے500کروڑ روپے کے پیاکیج کا اعلان کیا ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر ہیں ۔ وادی میں علیحدگی پسندوں سے متعلق سوال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں کشمیری پنڈتوں کی یاترا بند کرنے کی اپیل ی گئی ۔ جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقہ پر پنجال میں یہ مقام ہے۔ وزارت داخلہ امور کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ رجیجو نے کہا کہ ہم کسی ایک پارٹی یا ادارے کی رائے کے پابند نہیں ہیں۔ رجیجو نے کہا کہ این ڈی اے حکومت سنٹرل آرمڈ پولیس فورس سی اے پی ایف کو جدید بنانے کی پابند عہد ہے ۔ ہماری حکومت اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرے گی ۔ سی آئی ایس ایف صرف صنعتی اداروں کی حفاظت یا قومی اہمیت کے حامل تنصیبات کے لئے ہی متعین نہیں کی جاتی۔ آج سی آئی ایس ایف اولین سیکوریٹی ادارہ کے طور پر ابھر رہی ہے جو ہمارے حساس ادارہ جات جیسے ایر پورٹس اور وی آئی پی سیکوریٹی ، میٹرو ، اسپیس ، اٹامک انرجی تنصیبات اور خانگی سطح کی یونٹ کی بھی حفاظت کرتی ہے ۔
CISF Men Protecting Country's Assets: Union Minister
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں