غزہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف تانڈور میں زبردست کُل جماعتی احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

غزہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف تانڈور میں زبردست کُل جماعتی احتجاج

فلسطین کی تائید ،غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف تانڈور میں زبردست کُل جماعتی احتجاج
* 550؍سے زائدبے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر غم وغصہ کا اظہار * اسرائیلی وزیراعظم کا پتلہٰ ، اسرائیلی وامریکی پرچم نذرآتش

آج یہاں سینکڑوں مسلم روزہ داروں اور سیکولر ذہن برادران وطن نے ارضِ مقدس فلسطین کے غزہ میں 16دنوں سے جاری مسلسل اسرائیلی جارحیت میں550 سے زیادہ معصوموں کی شہادت اورصہیونی ریاست اسرائیل کی اس یکطرفہ کاروائی پر عالمی برادری کی بے حس خاموشی کے خلاف مسلم ویلفیئراسوسی ایشن تانڈورکی قیادت میں زبردست کُل جماعتی احتجاج منظم کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا جس میں مذہبی ، سیاسی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی بعد نماز ظہرریلوے اسٹیشن چوراہا سے ایک احتجاجی ریالی منظم کی گئی احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر تھامے ہوئے تھے جن پرخون میں لت پت غزہ کے معصوم بچوں اورخواتین کی تصاویر اور مختلف نعرے درج تھے اس ریالی میں چند معصوم بچے جو اپنے جسم پر زخمی ہونے کے نشانات بنائے ہوئے تھے جنہیں کندھوں پر اٹھایا گیا تھا سب کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے تھے یہ ریالی براہ شانت محل چوراہا، ونائک چوک اندرا چوک پہنچی جہاں پر ز بر د ست احتجاج کیا گیا اور برہم نوجوانوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہوکا علامتی پتلہٰ اسرائیلی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا اس احتجاج کے دؤران مصروف اندرا چوک پرٹریفک نظام مفلوج ہوگیا تھا۔ اس احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن تانڈورمحمد خورشید حسین ،صدر کل ہند مجلس اتحا د ا لمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری،ٹی آر ایس قائد عبدالرؤف،سید کمال اطہرجنرل سیکریٹری مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن، محمد خواجہ ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع رنگاریڈی ،سراج صمدانی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند،مجیب ا لر حمن عمری صدر جمیعت اہلحدیث تانڈور محمد یوسف خان صدر عیدگاہ و کمیٹی ،صدر ٹان کانگریس ایم اے نعیم افو، صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ایوب خان ،سی پی آئی قائد جناردھن ریڈی ، کے این پی ایس قائد چندرنااور دیگر نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی پیمانے پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کرے اپنے خطاب میں ان قائدین نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند پر تنقید کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے سے گریز کر رہی ہے جو کہ ملک کی خارجہ پالیسی کی سخت خلاف ورزی ہے کیونکہ فلسطین سے ہمارے تعلقات برسوں قدیم ہیں ٹی آر ایس قائد عبدالرؤف نے اپنے خطاب میں تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کے مسلمان عید کے لئے نئے نئے کپڑوں کی خریدی میں مصروف ہیں جبکہ فلسطینی کفن کے کپڑوں کی خریدی کر رہے ہیں سی پی آئی قائد جناردھن ریڈی نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اسرائیل کی پشت پناہی میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ یو این او کوایک بے دقعت ادارہ بناکر رکھ دیا گیا ہے اس موقع پر پانچ رکنی قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے ، اسرائیل اور امریکہ کو دہشت گرد ممالک قرار دیا جائے ،حکومت ہند یواین او میں اپنا احتجاج درج کروائے ،حکومت ہند فوری طور پر اسرائیل سے اپنے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرے اور موجودہ این ڈی اے حکومت اپنی موجودہ پالیسی کو ترک کرتے ہوئے فلسطین کی تائید کرے جاری ہے اس احتجاجی ریلی میں نائب صدور مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمد زین الدین ، عبدالرحمن مجاہدی ، خازن محمد مکرم ،نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی ، صدر المومن ٹرسٹ و رکن بلدیہ مختار ناز ،مجلسی بلدی فلور لیڈر محمد آصف ، مفتی محمد حسین ، ٹی آر ایس ارکان بلدیہ عبدالرزاق ، عبدالقو ی، مجلسی ارکان بلدیہ فصیح الدین ، اروند کمار، بھیم سنگھ راتھوڑ، مجلسی قائدین بی آر محمد یونس ، پاشاہ قریشی ، فاروق قریشی ،خلیل اللہ شریف خو اجہ بھائی کے بشمول بشارت علی ،عبدالمتین بارود،رفیق جگر، فرید ایڈوکیٹ ،محمد یونس بھی شریک تھے ۔

Protest against Israel on Gaza bombings in Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں