گورنر ناگا لینڈ وکم پرشوتمن مستعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

گورنر ناگا لینڈ وکم پرشوتمن مستعفیٰ

اگرتلہ؍تروداننتا پورم
آئی اے این ایس
گورنر ناگا لینڈ وکم بی پروشوتمن جنہوں نے گزشتہ ہفتہ گورنر تریپورہ کے عہدہ کا اضافہ جائزہ لیا تھا ، آج یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا کہ میزورم کے گورنر کی حیثیت سے تبادلہ کے سلسلہ میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ تریپورہ راج بھون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق پرشوتمن نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن راشٹر پتی بھون سے ابھی کوئی سرکاری اعلامیہ موصول نہیں ہوا ہے۔68سالہ بزرگ کانگریس قائد پرشوتمن جنہوں نے کیرالا کے وزیر اور اسمبلی اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، دو مرتبہ لوک سبھا کے لئے بھی منتخب ہوچکے ہیں انہوں نے ترواننتا پورم میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرے سیکریٹری نے میرا مکتوب استعفیٰ راشٹر پتی بھون بھیج دیا ہے ۔ اتوار کو گورنروں کے رد و بدل کے دوران گجرات کی گورنر کملا بینی وال کا میزورم تبادلہ کیا گیا تھا جب کہ پروشتمن کا گورنر ناگا لینڈ کی حیثیت سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں تریپورہ کا اضافہ چارج بھی دیا گیا تھا۔87سالہ کملا بینی وال نے چہار شنبہ کو میزورم کے بارہویں گورنر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ لیا۔ پرشوتمن نے سابق حکومت کے تقرر کردہ گورنرس کو مستعفیٰ ہونے این ڈی اے حکومت کی ہدایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنروں کو سرکاری ملازمین کی طرح ادھر اُدھر نہیں دوڑا جاسکتا ۔ یہ ایک دستوری عہدہ ہے اور اسے جائزا حترام ملنا چاہئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں