ممبئی کی کمرشیل عمارت میں بھیانک آگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-19

ممبئی کی کمرشیل عمارت میں بھیانک آگ

ممبئی
پی ٹی آئی
ممبئی سب اربن میں واقع ایک کمرشیل عمارت میں آج بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوشش کے دوران آتش فروعملہ کا ایک رکن ہلاک اور15سے زائد زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائر فائٹرنتھن یوالیکر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ دیگر تمام زخمیوں کا علاج کیاجارہا ہے تا حال کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔ کوپر ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیتا رام گوڑے نے کہا کہ ہاسپٹل کو21فائر مین لائے گئے جن میں سے ایک نے دم توڑ دیا ان میں سے زند زخمی ہیں لیکن کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے ۔ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی نے نتن کے خاندان کو15لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ممبئی کے اندھیری علاقہ میں واقع لوٹس بزنس پارک نامی22منزلہ کمرشیل عمارت میں آج دوپہر زبردست آگ بھڑک اٹھی جو فائر مین کوپر ہاسپٹل منتقل کئے گئے وہ شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کے دوران عمارت کی چھت پر پھنس گئے تھے ۔ انہیں بحریہ اور کوسٹ گارڈس کے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ بچایا گیا ۔ تاحال حادثہ میں کسی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ 21ویں منزل پر جیسے ہی آگ بھڑکی تمام لوگوں کا بحفاظت تخلیہ کرالیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں