امریکہ کے ڈرون حملے - 7 طالبان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

امریکہ کے ڈرون حملے - 7 طالبان ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملوں میں سات انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج طالبان کے خلاف مہم جاری ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے سے دو میزائل ایک مکان پر گرائے گئے ۔ اس حملے میں7افراد ہلاک ہوگئے اور3افراد زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں4بیرونی انتہا پسند ہیں ۔ ان کی شہریت نہیں بتائی گئی ۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ ماہ طالبان کے خلاف مکمل فوجی کارروائی شروع کی ہے ۔ شمالی وزیرستان کو طالبان اور بیرونی لڑاکا کارکنوں سے پاک کرنے پاکستانی فوج نے مہم شروع کی ہے ۔15جون سے شروع کردہ ضرب عضب آپریشن کے بعد یہ دوسرا امریکی ڈرون حملہ ہے ۔ قبل ازیں18جون کے ڈرون حملہ میں6 طالبان ہلاک ہوگئے تھے ۔ یہ ڈرون حملہ اس لحاظ سے تیسرا حملہ تھا جب کہ امریکہ نے دسمبر میں ڈرون حملوں کو بند کردیا تھا تاکہ پاکستان کو طالبان سے امن مذاکرات کا موقع دیا جائے ۔ تاہم حکومت پاکستان اور طالبان کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ۔ پاکستان‘ امریکہ کے ڈرون حملوں کی مخالفت کررہا ہے ۔
پاکستان نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہیں ۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے منفی نتائج برآمد ہوں گے اور پاکستان کے عوام کی امریکہ سے نفرت میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے باوجود امریکہ نے ڈرون حملے جاری رکھے ۔ امریکہ نے6ماہ کے وقفہ کے بعد پھر سے ڈروں حملوں کا آغاز کیا ہے ۔ پاکستانی فوج نے کہا کہ میراں شاہ کے80فیصد حصہ کو طالبان سے پاک کردیا گیا ہے ۔ آج جو ڈرون حملہ ہوا اس کے ذریعہ دو میزائل داغے گئے ۔ جب سے پاکستانی فوج نے مہم شروع کی ہے ۔ اس کے بعد سے اب تک400سے زائد طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ طالبان کی صفوں میں از بک ، چینی ایغور لڑاکا کارکن شامل ہیں ۔ طالبان کی نقل و حرکت کوروکنے250فوجی چک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔ میراں شاہ میں بم بنانے کے 11مراکز ہیں۔ میراں شاہ میں23000کلو دھماکو مادہ موجود پایا گیا ۔ مقامی عوام نے کہا کہ طالبان نقل مقام کرکے دوسرے مقامات کو چلے گئے ہیں۔ تاہم بڑے پیمانے پر طالبان کی نقل و مقام کی اطلاع کی تردید کی گئی ۔

US drone strike kills 7 amid Pakistan's anti-Taliban offensive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں