پاکستانی افواج کا میران شاہ پر 80 فیصد کنٹرول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

پاکستانی افواج کا میران شاہ پر 80 فیصد کنٹرول

میراں شاں(پاکستان)
رائٹر
پاکستانی افواج نے پسماندہ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کے دارالخلافہ میراں شاہ کے80فیصد علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ جنرل ظفر اللہ خاں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیاں گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھیں جو اب بارآور ہورہی ہیں۔ قبل ازیں شہر پر پاکستانی طالبان کا قبضہ تھا اور عسکریت پسند اسے بم سازی کے اڈہ اور حملوں کی سازش رچنے کے لئے محفوظ مقام کے طور پرا ستعمال کررہے تھے ۔ جنرل ظفر اللہ خان پہاڑی سلسلہ وار علاقہ ، شمالی وزیرستان کے اعلیٰ کمانڈر ہیں۔ میراں شاہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان ، ہررنگ اور نسل کے دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا تھا تاہم شدید فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں شہر کے علاوہ گرد و نواح کے بھی80فیصد علاقے ان سے پاک ہوچکے ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ علاقہ میں فوجی کارروائیاں کراچی ایر پورٹ پر حملہ کے بعد15جون کو شروع ہوئی تھیں ۔ کراچی ایر پورٹ حملہ میں34افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ علازہ اازیں طالبان کے ساتھ مہینوں جاری رہنے والی بات چیت میں ناکامی بھی طالبان کے خلاف فوجی کارروائیوں کا سبب بنی ۔ فوجی کارروائیوں کے بعد30جون کو زمینی کارروائیاں بھی شروع ہوئیں ۔ کمانڈر نے بتایا کہ ہم نے ان کی نقل و حرکت پر پابندی کے لئے250فوجی چیک پوسٹس قائم کئے ہیں۔ صرف میراں شاہ میں ہی آئی ای ڈی تیار کرنے کے11کارخانوں کا پتہ چلا جہاں سے23ہزار کلو دھماکو اشیاء ضبط کی گئیں ۔ عسکریت پسندوں کی مواصلاتی وعملی صلاحیتیں بڑی حد تک کم ہوگئی ہیں۔

The Pakistani military has seized control of 80% of Miranshah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں