امریکی عدالت میں سونیا گاندھی سے متعلق سکھ گروپ کی اپیل مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

امریکی عدالت میں سونیا گاندھی سے متعلق سکھ گروپ کی اپیل مسترد

نیو یارک
پی ٹی آئی
ایک امریکی عدالت نے 1984ء مخالف سکھ فسادات کیس کے سلسلہ میں سکھ رائٹس گروپ کی جانب سے کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے خلاف تبدیل شدہ شکایت داخل کرنے سے متعلق اپیل مسترد کردی ۔ سکھس فارجسٹس(ایس ایف جے) نامی ایک گروپ نے امریکی ضلع جج برین کوگن کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی تھی کہ سونیا گاندھی کے خلاف شکایت تبدیلی کے ساتھ داخل کرنے کی اجازت دی جائے ۔ بہر حال جج نے اس خواہش کو مسترد کردیا اور کہا کہ چونکہ سونیا گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کیاجاچکا ہے لہذا ایس ایف جے کو اس شکایت میں مزید کسی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ جج کے مطابق اس مقدمہ میں قطعی فیصلہ دیاجاچکا ہے لہذا اپیل دائر کرنے کے لئے مزید تبدیلی کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں یہاں تک کہ یہ مقدمہ ہنوز برقرار رہتا تب بھی گروپ کی اس اپیل کو قبول نہیں کیاجاسکتا تھا ۔ کوگن نے گزشتہ ماہ گاندھی کے خلاف حقوق انسانی کی خلا ف ورزی کا مقدمہ خارج کردیا تھا اور سونیا گاندھی کے اس موقف کی حمایت کی تھی کہ اس معاملہ میں عدالتی مواد ناکافی ہے ۔ بہر حال جج نے ایف ایف جے کو مستقبل میں دوبارہ سونیاکے خلاف الزامات اٹھانے سے نہیں روکا ۔ جج نے بہر حال ،سونیا گاندھی کی اپیل کو مسترد کردیا کہ ایس ایف جے کے خلاف’’ مخالف سوٹ‘‘ معاملہ درج کیاجائے ۔

US court dismisses lawsuit against Congress President Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں