حیدرآباد - عالمی درجہ کے شہر میں تبدیلی - تلنگانہ حکومت کی کوششوں کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

حیدرآباد - عالمی درجہ کے شہر میں تبدیلی - تلنگانہ حکومت کی کوششوں کا آغاز

حیدرآباد
یو این آئی
حیدرآبا کو عالمی درجہ کے شہر میں تبدیل کرنے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر کو ترقی دینے کے لئے وسیع تر منصوبہ تیار کیاجارہا ہے ۔ مختلف مقامات پر سوپر ہائی ویز ریاپیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا جال بچھانے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ شہر میں مزید2نئے ایر پورٹس قائم کرنے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کو گرین سٹی میں بھی تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے شہر حیدرآباد کے تالابوں کی اراضیات پرغیر قانونی قبضوں کو بھی ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔، حسین ساگر تالاب کی آلودگی کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت نے حالیہ چند دنوں میں غیر قانونی تعمیرات اور لے آؤٹس کو بھی ختم کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔

Hyderabad's growth to power Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں