افغانستان کے فوجی افسروں کا پاکستان دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

افغانستان کے فوجی افسروں کا پاکستان دورہ

Afghan-military-delegation-to-visit-Pakistan
اسلام آباد
یو این آئی
افغان فوج کے8رکنی اعلی سطحی ایک نمائندہ وفد نے کل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ افغانستان کی سرحدی پولیس اور افغان صدر کی قومی سلامی کونسل کی نمائندوں کے ساتھ فوج کی ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل افضل امان وفد کی قیادت کررہے تھے ۔ وہیں دوسری طرف پاکستانی فوج کی قیادت میجر جنرل عامر ریاض نے کی ۔ دونوں فریقوں کے درمیان منعقدہ میٹنگ کے دوران سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ اور افغانستان کے نورستان اور کنار صوبوں میں ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

Afghan military delegation to visit Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں