پاکستان میں نو بیاہتا جوڑے کا سر قلم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

پاکستان میں نو بیاہتا جوڑے کا سر قلم

پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں اپنی پسند کے نوجوان سے شادی کرنے کی پاداش میں لڑکی کے ارکان خاندان نے سرعام نوبیاہتاجوڑے کا سر لم کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق لاہور سے100کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع وسکا تحصیل کے17سترہ گاؤں کی 23سالہ معافیہ بی بی نے قریبی موضع حسن آباد کے27سالہ سجاد احمد کے ساتھ18جون کو شادی کرلی تھی ۔، ایف آئی آر میں درج تفصیلات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ 18جون کو معافیہ گھر سے نکلی اور سجاد کے ساتھ فرار ہوگئی جس کے بعد اس نے کورٹ میں اس کے ساتھ شادی کرلی۔قبل ازیں اس کے خاندان نے سجاد کے ساتھ شادی کی تجویز مسترد کردی تھی ۔ لڑکی کے خاندان کو کل ہی معلوم ہوا کہ جوڑا حسن آباد لوٹ آیا ہے۔ معافیہ کے7ارکان خاندان نے بشمول والد دلشاد ، سجاد کے مکان پر ہلہ بول دیا اور جوڑے کو قابو میں کر نے کے بعد موضع کے چوک میں لے گئے۔انہوں نے پہلے تو جوڑے کو جسمانی ایذائیں دیں پھر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان کا سر قلم کردیا اور بہ آواز بلند کہا کہ ہماری بے عزتی کیلئے ہم نے جوڑے کو سبق سکھادیا ۔ ارد گرد جمع ہجوم میں کسی نے ارکان خاندان کو روکنے یا مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کی اور خاموش تماشائی بنے رہے ۔ جوڑے کا سر قلم کرنے کے بعد تمام ملزمین موضع سے فرار ہوگئے ۔ ڈی ایس پی(وسکا) رانا زاہد حسین نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر تلاشی کارروائی جاری ہے اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں۔

Newlyweds Beheaded Over Love Marriage In Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں