ہند ۔ پاک فنکاروں کے ساتھ ٹی وی سیرئیلوں کی مشترکہ تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

ہند ۔ پاک فنکاروں کے ساتھ ٹی وی سیرئیلوں کی مشترکہ تیاری

zindagi-jodey-dilon-ko
سرحد کے دونوں طرف کے عوام سے عوام کے تعلقات کو استوار کرنے ہند۔ پاک کے ٹی وی فنکار اب ٹی وی سیریلس کی ایک سیریز کی مشترکہ تیاری کے لئے اشتراک کررہے ہیں ۔ زی ٹیلی ویژن نٹ ورک نے اپنے نئے ہندی انٹرٹینمنٹ چیانل’’زندگی‘‘ کے لئے جس کا23جون سے آغاز ہورہا ہے ،6سے7سیرئیلس شروع کئے ہیں جن میں دونوں پڑوسی ممالک کے فنکار ساتھ کام کریں گے ۔ پراجکٹ کی کریٹیوہیڈ شیلاجہ کجریوال نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ بعض سیرئیلوں میں کہانیاں اور ان کے مصنف پاکستان سے ہیں جب کہ فنکار ہندوستانی ہیں جب کہ بعض سیرئیلوں میں ہندوستانی مصنفین نے کہانی تحریر کی ہے لیکن فنکاروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ تیاری کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جاریہ سال کے اواخر تک یہ سیریلس ٹی وی پر پیش کردئیے جائیں گے ۔ ان کہانیوں میں ہندوستان کے ٹی وی ناظرین کو پاکستانی زندگی کی ایک جھلک دیکھنے کو ملے گی ۔ ان میں رومانس اور فیملی ڈرامہ بھی ہوگا، کیونکہ دونون ملکوں کے عوام کا ثقافتی پس منظر ، اخلاق اور اقدار مماثل ہیں۔

Indo-Pak Artists, Writers Collaborate on Serials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں