چین کے گڑ بڑ زدہ صوبہ ژنجیانگ میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

چین کے گڑ بڑ زدہ صوبہ ژنجیانگ میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ

چین کے گڑ بڑ زدہ صوبہ ژنجیانگ میں ایک خود کش حملہ میں حملہ آوروں نے دھماکو اشیاء سے لدی اپنی گاڑی ، ایک پولیس اسٹیشن میں گھسادی ، چینی پولیس نے13حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ حملہ میں3عہدیدار زخمی بھی ہوئے ۔ سرکاری تیان شن ویب پوٹل نے اطلاع دی ہے کہ’’ آج ٹھگوں نے صوبہ ژنجیانگ کے کاشغر پرفیکچر( علاقہ) کی کارگلک کاؤنٹی کی ایک عوامی سیکوریٹی عمارت سے کار کو ٹکرا دیا جس کے ساتھ ہی زبردست دھماکہ ہوا ۔ پولیس نے فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے13ٹھگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ‘‘سرکاری زیر انتظام ژنہوا نیوز ایجنسی نے بھی یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مہلوکین ’’سرغنے‘‘ تھے ۔ پبلک سیکوریٹی حکام آج پیش آئے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ،۔ ژنہوا نے خبر دی ہے کہ جس گاڑی کو پولیس اسٹیشن میں گھسایا یا تھا وہ ایک ٹرک تھی ۔ یہ حملہ آج صبح ہوا۔

Attack on China's Xinjiang Police Station Leaves 13 Dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں