مودی چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے آج استعفیٰ دیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

مودی چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے آج استعفیٰ دیں گے

احمدآباد
پی ٹی آئی
نریندر مودی زائد از12سال ریاست کی قیادت کرنیکے بعد چہار شنبہ کو چیف منسٹر گجرات سے استعفیٰ دیں گے ۔ جنہیں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ملک کا وزیرا عظم مقرر کیا ہے۔ وہ چہار شنبہ کو گجرات کی قانون ساز اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دیں گے ۔ گورنر کما بینی وال کو استعفیٰ پیش کرنے سے پہلے مودی ریاستی اسمبلی کے ایک خصوصی سشن میں شرکت کریں گے جہاں ارکان انہیں وداعی دیں گے ۔ ریاستی بی جے پی کے ترجمان ہرشد پٹیل نے بتایا کہ وہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے گجرات کے چیف منسٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیں گے ۔ مودی چہار شنبہ کو انتہائی مصروف دن گزاریں گے ۔ وہ بی جے پی مقننہ پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں ان کے جانشین کومنتخب کیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں