پاکستانی جنگی طیاروں کی قبائلی علاقہ میں بمباری - 60 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-22

پاکستانی جنگی طیاروں کی قبائلی علاقہ میں بمباری - 60 ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے شورش سے متاثرہ قبائلی علاقہ میں جو افغان سرحد سے قریب واقع ہے ، پاکستانی جنگی طیاروں سے آج بمباری کی گئی جس میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ یہ جنگجو ہیں اور طالبان کا مضبوط گڑھ ہے ۔ فوج کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایر فورس کے بمبار طیاروں نے آج صبح شمالی وزیرستان میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ ان حملوں میں32جنگجو ہلاک ہوئے جن میں بعض اہم کانڈر ز شامل ہیں۔ایک عہدیدار نے کہا کہ ان ٹھکانوں میں آئی ڈی پی، پشاور کیمپ دھماکہ ‘مہمند اور باجوڑ میں آئی ڈی دھماکہ کے ذریعہ شہریوں اور سیکوریٹی فورسس کو ہلاک کرنے اور شمالی وزیرستان ایجنسی میں سیکوریٹی فورسس کے قافلہ کو آئی ای ڈی دھماکوں کے ذریعہ نشانہ بنانے والے جنگجوؤں کے روپوش ہونے کی توثیق ہوئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں