پاکستان میں بارودی سرنگ دھماکہ - 8 فوجی ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

پاکستان میں بارودی سرنگ دھماکہ - 8 فوجی ہلاک

پشاور
پی ٹی آئی
پاک۔ افغان سرحد پر شورش زدہ علاقہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکہ میں پاکستانی سیکوریٹی عملہ کے کم از کم 8ارکان ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ پاکستانی افواج کے شعبہ میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بارودی سرنگ دھماکہ آج صبح میراں شاہ۔ غلام خان روڈ پر ہوا ۔ اطلاع میں بتایا گیا کہ عملہ کے کم از کم8ارکان ہلاک ہوئے ۔ اس حملہ کی ذمہ داری کسی فردیا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم شمالی وزیرستان در حقیقت پاکستانی طالبان کی محفوظ آماجگاہ ہے۔ علاوہ ازیں دیگر عسکریت پسند گروپس بالخصوص القاعدہ کے ارکان و قائدین بھی اسی علاقہ میں روپوش ہیں۔

North Waziristan: Eight security men die in landmine attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں