مودی کو الیکشن کمیشن کو معافی نامہ بھیجنا چاہیئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

مودی کو الیکشن کمیشن کو معافی نامہ بھیجنا چاہیئے

کانگریس کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے غلطی کرتے پکڑے جانے پر مودی کو انتخابی کمیشن کو معافی بھیج دینی چاہیئے ۔ چدمبرم نے یہاں کانگریس صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی غلطی کرتےہوئے پکڑا جاتا ہے تو اصولی بات ہےکہ معافی نامہ بھیج دے ۔ مودی کل غلطی کرتے پکڑے گئے تھے ۔ انہوں نے مودی کی اس بات کو بھی مسترد کیا کہ گجرات انتظامیہ کی طرف سے ان کے خلاف ایف آر آئی درج کئے جانے کے پیچھے سیاسی سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے کانگریس سمیت دیگر جماعتوں کے خلاف کتنی شکایات کی ہیں، اگر یہ تمام سیاسی سازش ہیں تو یہ بھی سیاسی سازش ہے۔مودی نے کل رات کہا تھا کہ ایف آئی آر کانگریس کی سیاسی سازش ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ کانگریس کتنی ڈری ہوئی ہے۔ تروپت میں خطاب کرتے ہوئے مود ی نے کہا تھاکہ انھوں نےکوئی جرم نہیں کیا جو ایف آر آئی داخل کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے صرف لوگوں کو کمل کا بیچ دکھایا تھا ۔ کمل بی جے پی کا انتخابی نشان ہے ۔ مودی نے کل گاندھی نگر میں ووٹ ڈالنے کے بعد بی جے پی کا انتخابی نشان ظاہر کیا تھا اور تقریر بھی کی تھی۔ http://www.urdutimes

Modi should send apology to EC: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں