مرکز و ریاست کے درمیان مکمل تعاون کا جیہ للیتا کو مودی کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

مرکز و ریاست کے درمیان مکمل تعاون کا جیہ للیتا کو مودی کا تیقن

بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے نامزد کردہ امید وار نریندر مودی نے آج چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کو مرکز اور ان کی ریاست ٹاملناڈو کے درمیان بھرپور تعاون کا تیقن دیا ۔ نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کی زبردست کامیابی پر ان کی ستائش کی ۔ مودی نے فون پر جیہ للیتا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے جمعہ کو ترسیل کردہ تہنیتی مکتوب پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ جیہ للیتا نے انتخابات میں نریندر مودی کی پارٹی کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی تھی ۔ یہاں آج جاری کردہ ریاستی حکومت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جیہ للیتا نے نریندر مودی کی بحیثیت وزیر اعظم ہندوستان کا میاب میعاد کی خواہش کا اظہار کیا ۔ نامزد وزیر اعظم نے چیف منسٹر کو اس بات کا تیقن دیا ہے کہ مرکز اور ٹاملناڈو کی حکومت کے درمیان بھرپور تعاون ہوگا۔

Narendra Modi assures Jayalalithaa of “absolute cooperation” between Centre, TN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں