سعودی عرب میں مرس سے مزید 7 اموات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

سعودی عرب میں مرس سے مزید 7 اموات

ریاض
رائٹر
سعودی عرب نے کل کہا کہ تنفس کے مرض میڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم(مرس) سے متاثرہ مزید7افراد فوت ہوگئے ۔ جرثومہ سے متاثرہ10نئے کیسس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس طرح ملک میں جرثومے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد473تم پہنچ گئی ہے ۔ ملک کی وزارت صحت کے بموجب جمعہ کے روز مزید7افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد133تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2سال اس جرثومے کی نشاندہی کی گئی تھی ۔اپریل میں متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً دوگنی ہوگئی تھی اور مئی کے مہینہ میں اس میں مزید25فیصد اضافہ ہوا۔

7 new MERS deaths in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں